• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

کراچی . سندھ ابادگار فورم اور کراچی یونیورسٹی کے اشتراک سے ایگرو فوڈ اینڈ پیس کانفرنس کی تیاریاں مکمل

، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور امن کے فروغ کا تاریخی اقدام ہو گا کانفرنس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، جامعات کے ماہرین، زرعی ماہرین، مالیاتی اداروں کے نمائندگان،آئی جی سندھ اور سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران کے علاوہ سندھ بھر سے تعلق رکھنے والے آبادگار بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ چئیرمین محمد افضل آرائیں، .

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 11, 2026
in پاکستان
0
کراچی . سندھ ابادگار فورم اور کراچی یونیورسٹی کے اشتراک سے ایگرو فوڈ اینڈ پیس کانفرنس کی تیاریاں مکمل
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی.بدین ( نمائندہ خصوصی)سندھ ابادگار فورم کے مرکزی چئیرمین محمد افضل آرائیں نے کانفرنس کی تیاریوں اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت کے سلسلہ میں بدین سمیت دیگر اضلاع کے دورہ کے موقع پر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ ابادگار فورم اور کراچی یونیورسٹی کے اشتراک اور تعاون سے ایگرو فوڈ اینڈ پیس کانفرنس 2026 کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کانفرنس آج کراچی یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی اہم کانفرنس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، جامعات کے ماہرین، زرعی ماہرین، مالیاتی اداروں کے نمائندگان،آئی جی سندھ اور سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران کے علاوہ سندھ بھر سے تعلق رکھنے والے آبادگار بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ چئیرمین محمد افضل آرائیں کانفرنس میں شرکت کے سلسلہ میں مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر آبادگار رہنماؤں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مذید بتایا کہ کانفرنس سندھ آبادگار فورم کے زیر اہتمام، کراچی یونیورسٹی اور دیگر قومی اداروں کے تعاون و اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے، جس کا بنیادی مقصد جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ، زرعی اجناس کی سائنسی بنیادوں پر کاشت اور پیداوار میں اضافے، زرعی معیشت کو مستحکم بنانے اور زرعی ترقی کے لیے پائیدار امن و امان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ سندھ آبادگار فورم کے چیئرمین ڈاکٹر محمد افضل آرائیں نے کانفرنس کی تیاریوں اور شرکت کی دعوت کے سلسلے میں ڈاکٹر فرخ نواز، جمیل چوہدری، انجینئر زاہد ریاض اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کراچی کے علاوہ بدین، سجاول، ٹھٹھہ، ٹنڈو محمد خان اور دیگر اضلاع کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آبادگار رہنماؤں، زرعی ماہرین اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کانفرنس کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کانفرنس سے محمد اسماعیل راہو، وزیر جامعات و بورڈز، علی حسن زرداری، وزیر جیل خانہ جات و ورکس اینڈ سروسز، سید ناصر حسین شاہ رضوی، وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، وائس چانسلر، جامعہ کراچی، جاوید عالم اوڈھو، آئی جی پی سندھ، شکیل احمد درانی، ڈی جی نیب، محمد بشیر فاروق، چیئرمین، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ ، جبکہ استقبالیہ خطاب از ڈاکٹر ایم فرخ نواز، ڈائریکٹر، آئی ای ایس، جامعہ کراچی کے علاوہ راجہ توقیر، چیف آرگنائزر، سندھ آبادگار فورم ،اویس میمن ماہر بایوگیس ٹیکنالوجی، پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل، ڈین فیکلٹی آف سائنس، جامعہ کراچی، پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ گل، ڈاکٹر شہاب عزیز، پروفیسر ڈاکٹر زمین شاہد صدیقی، چیئرمین شعبہ نباتیات ، ڈاکٹر عبد الحق، چیئرمین، فوڈ سائنس ، ڈاکٹر وقار احمد، ماحولیات، ڈاکٹر محمد قادر علی ماہر میرین سائنسز کے علاوہ اسٹیٹ اور دیگر بینکوں کے کے نمائندے اور دیگر خطاب کریں گے . انہوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ ، وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر مالیاتی اداروں کے اعلیٰ افسران سے تفصیلی ملاقاتیں کرنے کے بعد ایگرو فوڈ اینڈ پیس کانفرنس 2026 کو حتمی شکل دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی، تحقیق، آسان زرعی قرضوں، کسان دوست پالیسیوں اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ آبادگار فورم کے اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ہے ، جس میں مختلف کمرشل بینکوں اور زراعت سے وابستہ اداروں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں زرعی معیشت کو درپیش چیلنجز، کسانوں اور ہاریوں کے مسائل، مالی معاونت، فصلوں کی لاگت میں کمی، اور زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے عملی تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ای ڈی ایف کے سربراہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ انہوں کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں اس امر پر خصوصی زور دیا جائے گا کہ زرعی ترقی کا دار و مدار صرف جدید ٹیکنالوجی اور وسائل پر نہیں بلکہ امن و امان کے یقینی ماحول پر بھی ہے، کیونکہ عدم تحفظ، بدامنی اور غیر یقینی حالات کسانوں، سرمایہ کاروں اور زرعی اداروں کے لیے سنگین رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ امن و استحکام ہی وہ بنیاد ہے جس پر مضبوط زرعی معیشت، غذائی تحفظ اور دیہی خوشحالی قائم ہو سکتی ہے۔ سندھ آبادگار فورم کے وفد میں ایگزیکٹو کونسل کے رکن شیخ جمیل، لیگل ٹیم کے سربراہ عابد اکرم ایڈووکیٹ، کراچی ڈویژن کے صدر راجہ توقیر، معروف زمیندار حاجی خالد آرائیں، سندھ آبادگار فورم کے رکن انجینئر زاہد ریاض اور سیکرٹری فنانس عبدالقادر آرائیں شامل تھے۔ انہوں کا مذید کہنا ہے کہ ایگرو فوڈ اینڈ پیس کانفرنس 2026 نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے زرعی مستقبل کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گی، جہاں جدید زرعی طریقوں، پالیسی اصلاحات اور امن و امان کے ذریعے زرعی معیشت کو مضبوط اور پائیدار بنانے کے لیے قابلِ عمل سفارشات پیش کی جائیں گی۔ کانفرنس میں سندھ بھر سے ابادگار رہنماؤں کے علاوہ مختلف جامعات کے ماہرینِ زراعت، پولیس، رینجرز، کوسٹ گارڈ کے اعلیٰ افسران، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، کمرشل بینکوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان شرکت کریں گے .

.

پچھلی پوسٹ

رانا مشہود احمد خاں سے مالدیپ، ازبکستان اور آذربائیجان کے وفود کی ملاقاتیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ڈیجیٹل تبدیلی، تعلیم اور جدت کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

اگلی پوسٹ

نوجوانوں کو اے آئی مہارتوں کی تربیت دینے کا ملک گیر پروگرام شروع کیا جائے گا،وفاقی وزیرشزہ فاطمہ خواجہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نوجوانوں کو اے آئی مہارتوں کی تربیت دینے کا ملک گیر پروگرام شروع کیا جائے گا،وفاقی وزیرشزہ فاطمہ خواجہ

نوجوانوں کو اے آئی مہارتوں کی تربیت دینے کا ملک گیر پروگرام شروع کیا جائے گا،وفاقی وزیرشزہ فاطمہ خواجہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper