• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

رانا مشہود احمد خاں سے مالدیپ، ازبکستان اور آذربائیجان کے وفود کی ملاقاتیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ڈیجیٹل تبدیلی، تعلیم اور جدت کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 10, 2026
in پاکستان
0
رانا مشہود احمد خاں سے مالدیپ، ازبکستان اور آذربائیجان کے وفود کی ملاقاتیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ڈیجیٹل تبدیلی، تعلیم اور جدت کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام (پی ایم وائی پی) رانا مشہود احمد خاں نے مالدیپ، ازبکستان اور آذربائیجان سے آئے ہوئے غیر ملکی وفود کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں جن میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ڈیجیٹل تبدیلی، تعلیم اور جدت کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان ملاقاتوں میں ممبر قومی اسمبلی اور پی ایم وائی پی کی فوکل پرسن آمنہ بتول بھی موجود تھیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد نوجوانوں کے لیے مواقع بڑھانا اور انہیں مستقبل کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے سلسلے میں پاکستان کے مضبوط عزم کو اجاگر کرنا تھا۔مالدیپ کے وفد سے ملاقات میں جس کی قیادت وزارت یوتھ امپاورمنٹ، انفارمیشن اینڈ آرٹس کے سٹیٹ منسٹر علی سامان کر رہے تھے، چیئرمین نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور مالدیپ میں نوجوانوں کی ترقی کے اقدامات کو سراہا۔ گفتگو میں ادارہ جاتی تعاون خصوصاً مالدیپ یوتھ کے حوالے سے اشتراک زیر بحث آیا اور دونوں جانب سے وزارت یوتھ مالدیپ اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے ذریعے شراکت داری کو باضابطہ بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ازبکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران جس کی قیادت یوتھ افیئرز ایجنسی کے ڈائریکٹر کے مشیر برائے مصنوعی ذہانت خاصنخان یوسفخوجایف کر رہے تھے، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل جدت اور نوجوانوں پر مبنی ٹیکنالوجی تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ازبک وفد نے پاکستان میں منعقدہ اے آئی سرگرمیوں خصوصاً قومی سطح کے بڑے اقدام انڈس اے آئی ویک 2026 کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ہوتی دوستی کو اجاگر کیا۔انہوں نے اپنے دورہ پاکستان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ازبکستان بھی اپنے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی مہارتوں سے آراستہ کر رہا ہے اور اے آئی پر مبنی نوجوانوں کی ترقی میں دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔آذربائیجان کے وفد سے ملاقات میں جس کی قیادت نائب وزیر برائے یوتھ اینڈ سپورٹس فرہاد حاجیئیف کر رہے تھے، نوجوانوں کے باہمی تعاون، تعلیمی تبادلوں، اعلیٰ تعلیم کے روابط اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے مشترکہ اقدامات پر گفتگو ہوئی۔آذربائیجانی وفد نے بتایا کہ آذربائیجان بھی اپنے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی مہارتوں سے لیس کر رہا ہے جو پاکستان کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ وفد نے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کو مزید ادارہ جاتی تعاون کے لیے آذربائیجان کے دورے کی دعوت دی۔ چیئرمین نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان بھی مصنوعی ذہانت، جدت اور ٹیکنالوجی پر مبنی پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ان ملاقاتوں نے نوجوانوں سے متعلق تعاون، علم کے تبادلے اور ڈیجیٹل صلاحیتوں کے فروغ کے لیے پاکستان کی بین الاقوامی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی توثیق کی۔ توقع ہے کہ ان روابط کے نتیجے میں باضابطہ معاہدوں، مشترکہ اقدامات اور موثر تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی جو خطے بھر کے نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع فراہم کریں گی۔

پچھلی پوسٹ

نیسلے پاکستان نے مسلسل دوسری بار او آئی سی سی آئی کلائمیٹ چیمپئن ایوارڈ جیت لیا

اگلی پوسٹ

کراچی . سندھ ابادگار فورم اور کراچی یونیورسٹی کے اشتراک سے ایگرو فوڈ اینڈ پیس کانفرنس کی تیاریاں مکمل

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کراچی . سندھ ابادگار فورم اور کراچی یونیورسٹی کے اشتراک سے ایگرو فوڈ اینڈ پیس کانفرنس کی تیاریاں مکمل

کراچی . سندھ ابادگار فورم اور کراچی یونیورسٹی کے اشتراک سے ایگرو فوڈ اینڈ پیس کانفرنس کی تیاریاں مکمل

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper