• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت علماء و مشائخ کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری، اسلام آباد خودکش حملے کی مذمت ، دہشت گردی کے خلاف افواجِ پاکستان اور ریاست کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 9, 2026
in پاکستان
0
وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت علماء و مشائخ کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری، اسلام آباد خودکش حملے کی مذمت ، دہشت گردی کے خلاف افواجِ پاکستان اور ریاست کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیرمذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف افواجِ پاکستان اور ریاست کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے ماہِ رمضان المبارک کی آمد کے پیشِ نظر قوم کو صبر، تقویٰ اور باہمی ہمدردی کا پیغام دیتے ہوئے اپیل کی کہ منبر و محراب کے ذریعے بین المسالک ہم آہنگی اور اخلاقی تربیت کو فروغ دیا جائے تاکہ دشمن کی تفرقہ انگیزی کی ہر سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں اسلام آباد میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور واضح کیا گیا کہ عبادت گاہوں میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا اسلامی تعلیمات اور آئینی و اخلاقی اصولوں کے سراسر منافی ہے۔اجلاس نے فتنہ الخوارج کی گمراہ کن سوچ اور دہشت گردی کے تمام بیانیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے عزم کیا کہ پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے والی اندرونی و بیرونی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔علماء و مشائخ نے اپنے خطبات اور مدارس کے ذریعے امن، رواداری اور باہمی احترام کے پیغام کو عام کرنے اور نوجوان نسل کو انتہا پسندی سے محفوظ رکھنے میں موثر کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی مزید موثر بنانے کے لیے انتظامیہ اور انتظامی کمیٹیوں کے درمیان رابطہ مضبوط کرنے اور مشکوک سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دینے پر اتفاق ہوا۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت کی ’’زیرو ٹالرنس پالیسی‘‘ کی مکمل حمایت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور شہدا کے خاندانوں کی معاونت کو ترجیح دی جائے۔ملک بھر میں نماز کے یکساں اوقات (نظامِ صلوٰۃ) کے نفاذ کے لیے علما کے تعاون کو سراہا گیا اور اس نظام کو مزید موثر طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تمام مکاتبِ فکر کے علما نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مذہبی رہنمائی اور باہمی تعاون کے ذریعے فرقہ واریت اور نفرت کے بیانیوں کو ناکام بنا کر پاکستان میں امن و استحکام کو ہر صورت مضبوط کریں گے۔اجلاس کے آخر میں متفقہ طور پر یہ اعلان کیا گیا کہ پوری قوم، علما اور مشائخ حکومتِ پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پچھلی پوسٹ

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں ممتاز کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کی برسی کے سلسلے میں پوسٹرز آویزاں

اگلی پوسٹ

انڈس اے آئی سمٹ 2026 کا کامیاب اختتام، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت، اسلام آباد ڈیکلریشن کا اعلان

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
انڈس اے آئی سمٹ 2026 کا کامیاب اختتام، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت، اسلام آباد ڈیکلریشن کا اعلان

انڈس اے آئی سمٹ 2026 کا کامیاب اختتام، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت، اسلام آباد ڈیکلریشن کا اعلان

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper