• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

بسنت کے رنگ لاہور کے سنگ، غیرملکی سفارتکاروں اور شوبز ستاروں کی دہلی گیٹ میں شاندار شرکت

قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر خصوصی طور پر بسنت منانے دہلی گیٹ لاہور پہنچیں، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پرتپاک استقبال کیا اداکار یاسر حسین، میکال ذوالفقار، عدیل، محب مرزا، اداکارہ جگن کاظم، علی زرغون، فریال خان، اداکارہ گوہر اور اداکارہ آمنہ نے بسنت کی تقریبات میں شرکت کی بسنت کی بحالی کا پورا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو جاتا ہے:اداکار عدیل

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 8, 2026
in پاکستان
0
بسنت کے رنگ لاہور کے سنگ، غیرملکی سفارتکاروں اور شوبز ستاروں کی دہلی گیٹ میں شاندار شرکت
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی) بسنت کے رنگوں نے شہرِ لاہور کو ایک بار پھر زندہ دلوں کی پہچان بنا دیا۔ دہلی گیٹ میں منعقدہ بسنت تقریبات میں لاہوریوں کے ساتھ غیرملکی سفارتکاروں اور شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں نے بھرپور شرکت کی اور خوشیوں کے اس تہوار کو خوب انجوائے کیا۔قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر خصوصی طور پر بسنت منانے دہلی گیٹ لاہور پہنچیں، جہاں وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر صہیب بھرت بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری جان مارک، قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز، صدف سعد، پولیٹیکل آفیسر جان سکیری اور سعد سرفراز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ نیٹلی بیکر پیلے رنگ کی شرٹ پہن کر بسنت کے رنگوں میں رنگی نظر آئیں اور انہوں نے بسنت کی اجازت دینے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی قائمقام سفیر کی لاہور کے روایتی کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔دوسری جانب کراچی اور بیرونِ ملک سے شوبز انڈسٹری کے معروف ستارے بھی بسنت منانے دہلی گیٹ پہنچے۔ اداکار یاسر حسین، میکال ذوالفقار، عدیل، محب مرزا، اداکارہ جگن کاظم، علی زرغون، فریال خان، اداکارہ گوہر اور اداکارہ آمنہ نے بسنت کی تقریبات میں شرکت کی اور لاہور کی رونقوں کو سراہا۔ فنکاروں نے بسنت کی بحالی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور لاہور و بسنت کو لازم و ملزوم قرار دیا۔اداکار میکال ذوالفقار نے کہا کہ لاہور دوبارہ اپنے خوبصورت رنگوں کے ساتھ جاگ چکا ہے اور وہ بسنت کی واپسی پر بے حد خوش ہیں۔ اداکار عدیل نے کہا کہ وہ مریم نواز کے فین ہو چکے ہیں اور بسنت کی بحالی کا پورا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو جاتا ہے، جبکہ ان کے مطابق بسنت سے 350 ملین روپے کا ریونیو بھی اکٹھا ہوا ہے۔ اداکار یاسر حسین نے بسنت کے شاندار پروگرام کے انعقاد پر وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور واقعی زندہ دلوں کا شہر ہے، جسے انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ اداکار محب مرزا نے کہا کہ لاہور کی سڑکوں پر ہر طرف بسنت کے رنگ اور رونقیں نمایاں تھیں۔تقریب کے دوران ملکی و غیرملکی مہمانوں اور فنکاروں نے بسنت کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی اور لاہور کی ثقافتی روایت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/02/WhatsApp-Video-2026-02-08-at-12.42.16-PM.mp4
پچھلی پوسٹ

وزیردفاع خواجہ محمد آصف ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کیلئے ریاض پہنچ گئے ، کامیاب شو کے انعقاد پرسعودی قیادت کو مبارکباد

اگلی پوسٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پرعالمی رہنماؤں کا شکریہ ، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم پر زور

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پرعالمی رہنماؤں کا شکریہ ، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم پر زور

صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پرعالمی رہنماؤں کا شکریہ ، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم پر زور

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper