• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پرعالمی رہنماؤں کا شکریہ ، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم پر زور

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 8, 2026
in پاکستان
0
صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پرعالمی رہنماؤں کا شکریہ ، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم پر زور
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نےاسلام آباد میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے پر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پرعالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم پر زوردیا ہے۔ اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان عالمی رہنماؤں، حکومتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے اظہارِ ہمدردی اور یکجہتی کے جذبات پر ممنون ہے۔ یہ پیغامات اس امر کی توثیق کرتے ہیں کہ دہشت گردی اور پرتشدد نظریات کے خلاف جدوجہد مشترکہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارامؤقف بہت واضح ہے کہ کوئی ایک ملک تنہا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کر سکتا، پاکستان میں ہونیوالے واقعات سے یہ بات ثابت ہے کہ جب دہشت گرد گروہوں کو بیرونی مدد اور سہولت کاری حاصل ہو تو اس کے نتائج معصوم شہریوں کو بھگتنا پڑتے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بعض ہمسایہ ممالک بدقسمتی سے دہشت گرد عناصر کو اپنی سرزمین سے پاکستان مخالف کارروائیوں کی اجازت دے کر اس جرم میں شریک ہیں۔اُن کی جانب سےمالی معاونت کیساتھ دہشتگردوں کوتکنیکی اور عسکری وسائل بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔صدرمملکت نےافغانستان کی صورتحال پر سخت تشویش کاظہارکرتے ہوئے کہا کہ طالبان رجیم نے ایسے حالات پیدا کر دیئے ہیں جو نائن الیون کی طرح یا اُس سے بھی بدتر ہیں۔اُس وقت بھی دہشت گرد تنظیمیں عالمی امن کے لیے خطرہ بنی ہوئی تھیں اور اس کا انجام 11 ستمبر کے سانحے کی صورت میں سامنے آیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان رجیم کی معاونت کر کے پاکستان کے ساتھ علاقائی اور عالمی امن کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ صدرمملکت نے مشکل گھڑی میں اظہارِ ہمدردی اور تعاون پر عالمی برادری کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ امن، استحکام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کاوشیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

پچھلی پوسٹ

بسنت کے رنگ لاہور کے سنگ، غیرملکی سفارتکاروں اور شوبز ستاروں کی دہلی گیٹ میں شاندار شرکت

اگلی پوسٹ

کوئٹہ:کالعدم مسلح تنظیم بی ایل اے کا بیانیہ پھیلانے والا ریڈیو پاکستان کا ملازم گرفتار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کوئٹہ:کالعدم مسلح تنظیم بی ایل اے کا بیانیہ پھیلانے والا ریڈیو پاکستان کا ملازم گرفتار

کوئٹہ:کالعدم مسلح تنظیم بی ایل اے کا بیانیہ پھیلانے والا ریڈیو پاکستان کا ملازم گرفتار

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper