ریاض۔( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سعودی حکومت کی باضابطہ دعوت پر ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کیلئے ریاض پہنچ گئے ہیں،ریاض پہنچنے پر سعودی حکام اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ان کا
استقبال کیا۔وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے ورلڈ ڈیفنس شو کے موقع پرسعودی ہم منصب شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ملاقات میں خواجہ محمد آصف نے ورلڈ ڈیفنس شو کے کامیاب اور شاندار انعقاد پر سعودی قیادت اور وزیرِ دفاع کو مبارکباد دی اور اس عالمی سطح کے دفاعی ایونٹ کو خطے میں دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
