کراچی ( نمائندہ خصوصی) کشمیر دنیاکا دیرینہ اورحلا طلب مسئلہ جو کو اقوام عالم حل کرائیں ۔78 سال سے بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدو جہد جاری ہے ان خیالات کا ا ظہار ڈاکٹر شبنم ناصرنےگزشتہ روزیوم یکجہتی کشمیرکے موقع
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شبنم ناصر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کے سرد خانوں ےمیں پڑی قراردادوں پہ بات چیت کی جائے اور یاد دہانی کروائی جائے کہ مسئلہ کشمیر پہ بھی بات چیت کی جائے۔واضح رہےکہ کراچی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد ہوا ،جس میں کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت
کی۔ ان میں وکلا برادری کاروباری حضرات اور تمام سیاسی جماعتوں کے عہدے داران نے شرکت کی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے تمام لوگوں نے اپنی اپنی تجاویز پیش کی۔ اس پروگرام میں شرکت کی مصنف بشیر سدوزئی ، سپریم کورٹ بار کے سابق صدر چودری یاسین ، سردار زلفقار سردار عاطف ، ڈاکٹر شبنم ناصر سردار نزاکت ، سردار لیاقت ، اور دیگر شخصیات نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنی تجاویز پیش کی۔



