اسلام آباد( نمائندہ خصوصی): ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہےخلیج کے خطے میں جاری کشیدگی اور امریکا و ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی مخاصمت کے تناظر میں یکم فروری 2026 سے آئندہ پندرہ روز کے لیے
پیٹرولیم مصنوعات POL کی قیمتوں میں 9.47 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ متوقع ہےمتعلقہ حکام کی جانب سے تیار کردہ قیمتوں کے تخمینے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل HSD کی قیمت میں 9.47 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہےاس کے علاوہ مٹی کے تیل میں 3.69 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل LDO میں 6.95 روپے فی لیٹر اضافے کی توقع ہے

