کراچی( کرائم رپورٹر): ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیاسندھ پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر محمد شاہ کی جگہ مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا ہےذرائع کے مطابق پیر محمد
شاہ کو گل پلازہ سانحہ کے بعد ٹریفک کا انتظام نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیاذرائع کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد گل پلازہ اور اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی ٹریفک کے باعث فائر بریگیڈ کو پہنچنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا مظہر نواز شیخ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر سندھ کو ڈی آئی جی پولیس ٹریفک کراچی رینج تعینات کردیا گیا

