• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

اعلیٰ تعلیم تک رسائی، مستحق طلباءکی امداد اور ٹیکنالوجی تک بہتر رسائی جیسے اقدامات نوجوانوں کو عملی معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے میں مدد دے رہے ہیں، صدر آصف علی زرداری کا عالمی یومِ تعلیم پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جنوری 23, 2026
in پاکستان
0
اعلیٰ تعلیم تک رسائی، مستحق طلباءکی امداد اور ٹیکنالوجی تک بہتر رسائی جیسے اقدامات نوجوانوں کو عملی معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے میں مدد دے رہے ہیں، صدر آصف علی زرداری کا عالمی یومِ تعلیم پر پیغام
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل براہِ راست اس کی نوجوان نسل سے جڑا ہوا ہے، اعلیٰ تعلیم تک رسائی، مستحق طلباءکی امداد اور ٹیکنالوجی تک بہتر رسائی جیسے اقدامات نوجوانوں کو عملی معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو ہفتہ کو منایا جارہا ہے انہوں نے عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر پاکستان کے عوام خاص طور پر طلبہ، اساتذہ، والدین، سکالرز اور تعلیم کے فروغ سے منسلک تمام افراد کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس سال کا موضوع ”تعلیم کی تخلیق میں نوجوانوں کی طاقت“ اس بات پر زور دیتا ہے کہ نوجوانوں کو صرف طالب علم نہیں بلکہ مفکر، موجد اور ذمہ دار شہری کے طور پر بھی تسلیم کیا جائے جن کے خیالات تعلیمی نظام اور جمہوری معاشروں کو مضبوط کرتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل براہِ راست اس کی نوجوان نسل سے جڑا ہوا ہے، ہمارے ملک کی ثقافتی وراثت وسیع اور نوجوان آبادی زیادہ ہے، اس لئے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ تعلیم نوجوانوں میں نہ صرف تجسس، قابلیت اور کردار کو پروان چڑھائے بلکہ یہ ان کو تنقیدی سوچ، اخلاقی عمل اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بھی بنائے۔ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت مفت اور لازمی تعلیم کی ضمانت اس بنیادی حق کے لئے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے اور باہمی رابطوں پر مبنی عالمی منظرنامے میں تعلیم کوعملی مہارتوں، جدید علوم، اخلاقی اقدار اور تنوع کے احترام کو یکجا کرنا چاہئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کو بہتر بنانے، تحقیق اور ایجاد کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل تعلیم میں اضافے کی کوششیں اس بدلتی ہوئی سوچ کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی اور پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت نوجوانوں کو قابلِ روزگار مہارتوں سے آراستہ کرنے اور محنت کی عظمت کو باور کرانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیںصدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مہارتوں کے فروغ کےلئے اٹھائے جانے والے قومی اقدامات نوجوانوں کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے استفادہ کے لئے تیار کررہے ہیں اور تربیت کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار، کاروبار اور عالمی سطح پر شمولیت کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین، مدارس کے طلباءاور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں تک مواقع بڑھانے والے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ترقی کے ثمرات سب کو یکساں طور پر میسر ہو۔صدر مملکت نے کہا کہ تعلیم اس وقت پروان چڑھتی ہے جب خاندان، معاشرہ، اساتذہ، ادارے اور نجی شعبہ مل کر کام کرتے ہیں اور جب طلباء خود اپنے علمی ماحول کو سنوارنے میں حقیقی طور پر شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ،میں تمام متعلقہ افراد اور اداروں سے یہ امید رکھتا ہوں کہ وہ تعلیم کو قومی ترجیح کے طور پر تسلیم کریں گے اور اپنے نوجوانوں کو ایک ہنر مند، روشن خیال اور مضبوط پاکستان کی تعمیر میں شراکت دار بنائیں گے۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ ہماری اجتماعی کوششیں آنے والی نسلوں کےلئے امن، ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہوں۔

پچھلی پوسٹ

شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس،ٹرانسپورٹ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ

اگلی پوسٹ

آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید برفباری کا امکان: لوئیر چترال میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے نو افراد ہلاک

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید برفباری کا امکان: لوئیر چترال میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے نو افراد ہلاک

آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید برفباری کا امکان: لوئیر چترال میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے نو افراد ہلاک

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper