لاہور ( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اہم اجلاس منعقد ہواجس میں صوبے بھر میں فائر سیفٹی کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی تمام مارکیٹس اسکولز عمارتیں اور ہائی رائز بلڈنگز کا فائر سیفٹی آڈٹ کرایا جائے گا اور دو ہفتوں کے اندر حفاظتی ضوابط مکمل کیے جائیں گےوزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں فائر ڈرل کرانے کا حکم بھی دیا اور بلڈنگ سیفٹی ایکٹ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی
ہدایت کی بلڈنگ سیفٹی ایکٹ کے نفاذ کے لیے پیرا فورس کو خصوصی اختیارات دیے جائیں گے اور ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے گااجلاس میں واضح کیا گیا کہ تمام عمارتوں میں داخلی اور خارجی راستے کلیئر رکھنا اور حفاظتی سائن ایج درست اور واضح ہونا لازمی ہوگاریسکیو 1122 کی بریفنگ کے مطابق صوبے میں جیو ٹیگڈ مقامات پر واسا فائر ہائیڈرینٹس نصب کیے جائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی جیسے تھرمل ڈرونز سے آگ بجھانے کی صلاحیت بڑھائی جائے گی دو ہفتوں کے اندر تمام عمارتوں میں ایکسٹرنل فائر ہائیڈرینٹس نصب کیے جائیں گے اور ریسکیو 1122 کی خدمات صوبے کی تمام تحصیلوں میں فراہم کی جائیں گیوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عمارتوں میں آتشزدگی سے نمٹنے کے لیے ہمت حکمت اور ٹیکنالوجی ضروری ہے اور عوام کی زندگی سے کھیلنے والوں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہر مارکیٹ اسکول اور ہائی رائز عمارت اب محفوظ ہوگی

