اسلام آباد۔(مانیٹرنگ ڈیسک):اداکارہ صبا قمر نے ڈرامہ سیریل "ایک اور پاکیز ہ ” میں سحر خان کی اداکاری کی سراہتےہوئے کہاکہ سحر خان نے ثابت کیا ہے کہ ایک باکمال اداکار بھاری میک اپ یا مصنوعی پرفیکشن کے بغیر بھی ناظرین پر گہرا اثر چھوڑنے کی
صلاحیت رکھتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سحر خان اس ڈرامے میں جس سلیقے سے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں وہ کسی تعارف کا محتاج نہیں اور یہ بھی سچ ہے کہ ان کی سحر انگیز اداکاری نے یہ بتادیا ہے کہ ایک اچھے اداکار کو کسی میک اپ کی ضرور ت نہیں
اور ان کی یہی خوبی انہیں سب سے منفرد بناتی ہے ۔انہوں نے اس موقع پر ان کے لئے کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے سحر خان ڈرامہ سیریل "ایک اور پاکیز ہ ” میں اداکار نامیر خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اور اس ڈرامے کی کہانی سائبر ہراسانی، صنفی تشدد اور پھر زبردستی کی شادی کے واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔

