اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی امیگرنٹ ویزا کی پروسیسنگ سے متعلق امریکی حکام سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ امیگرنٹ ویزا کی معمول کی آن لائن پروسیسنگ جلد بحال ہو جائے گیاسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کی صورتحال سے متعلق پیش رفت پر گہری نظر
رکھے ہوئے ہے پاکستان صورتحال کے پرامن حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ ایران میں امن و استحکام قائم رہے گاپاکستان صورتحال کے پرامن حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے ترجمانطاہر اندرابی نے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک اور عالمی برادری کا اہم رکن ہے لہٰذا پاکستان ایران کو ایک دوست اور برادر ملک کے طور پر پُرامن اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط ہیں، پُرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے
