کراچی ( نمائندہ خصوصی) پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی ترجمان و سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نے کہا کہ پشاور میں پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی صدر حکیم ابراہیم قاسمی کے حجرے پر گرنیڈ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں انھیں کئی ماہ سے سیکیورٹی خدشات تھے انتظامیہ انھیں فول پروف سکیورٹی فراہم کرے ۔ اس معاملے کی تفصیلات میڈیا
کو مہیا کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صبح اندھیرے کے وقت کچھ نامعلوم دہشت گردوں نے راہ حق پارٹی کے مرکزی سیکٹریٹ مرکزی صدر حکیم ابراہیم قاسمی صاحب کے حجرے پر گرنیڈ سے حملہ کیا حملے میں دو گرنیڈ پھینکے گئے جس میں ایک گرنیڈ پھٹ گیا اور دوسرا نہ پھٹ سکا اس کے بعد ان دہشت گردوں نے عمارت کی طرف فائرنگ کی اور اندر سے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گرد فرار ہوگئے اس واقعے کی رپورٹ مقامی تھانے میں کر دی گئی ہے اشرف میمن نے کہا کہ انھیں پچھلے کئی ماہ سے سیکیورٹی خدشات تھے جس سے مقامی پولیس اور ادارے بھی آگاہ ہیں ۔انھوں نے راہ حق پارٹی کے سربراہ حکیم ابراہیم قاسمی کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ تمام سیکیورٹی خدشات کی کھلی اطلاعات کے باوجود انھیں کچھ ہوا تو اس کی تمام تر زمہ داری مقامی، ضلعی اور صوبائی انتظامیہ پر ہوگی ۔۔

