لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی پنجاب کا معروف ریجنل نیوز چینل روہی ٹی وی اب نئے مالک کے ہاتھوں میں منتقل ہو گیا ہےذرائع کے مطابق چینل کے سابق مالک اور وزیر داخلہ محسن نقوی جو سٹی نیوز نیٹ ورک 24 نیوز کے بھی مالک ہیں نے چینل
فروخت کر دیا ہےروہی ٹی وی جنوبی پنجاب میں سب سے بڑا علاقائی نیوز چینل تھا اور اسے پہلے جہانگیر ترین سے محسن نقوی نے خریدا تھا اب نئے مالکان کا تعلق لاہور سے ہےذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے نذیر چوہان نے چینل کی خریداری کی ہے اور وہ اس کے نئے مالک بن گئے ہیں ابھی یہ واضح نہیں کہ چینل کے پروگرام اور نیوز کوریج میں کیا تبدیلیاں آئیں گی تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ نئے مالک چینل کے مواد اور کاروباری حکمت عملی میں اہم اصلاحات کریں گے
