اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے بھارت پر واضح برتری حاصل کرلی گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان نے 2026 کے آغاز پر اقتصادی اور امن کے حوالے سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے پاکستان بھارت اور عالمی اوسط دونوں سے آگے رہا ہے، گلوبل اکناک گیلپ سروے کو 60 ممالک میں کیا گیاگوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں 51 فیصد لوگ آنے والے سال کے بارے میں پُرامید ہیں مجموعی طور پر31فیصد کا
نیٹ مثبت رجحان بنتا ہے اقتصادی حوالے سے 53 فیصد پاکستانی 2026 کو خوشحالی کا سال سمجھتے ہیںگلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پرامید پاکستانیوں کی شرح بھارت کے 39 فیصد سے کہیں زیادہ ہے یہ عالمی اوسط 24فیصد سے بھی نمایاں طور پر بلند ہے امن کے حوالے سے بھی پاکستان نے بہتر کارکردگی دکھائی ہےگلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق 52 فیصد پاکستانیوں کو امید ہے کہ دنیا میں امن بڑھے گا امن کے حوالے سے بھارت میں یہ شرح صرف 26 فیصد ہے یہ سطح پاکستان میں 1994 کے بعد ریکارڈ کی گئی امیدوں میں سے ایک بلند ترین سطح ہےگلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق خصوصی طور پر یہ رجحان 1990 کی دہائی کے آخر اور 2010 کی دہائی کے وسط میں دیکھا گیا تھا پاکستان نے عالمی سطح پر تین اہم پیمانوں میں اوسط سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، ان پیمانوں میں مجموعی امید اقتصادی خوشحالی اور امن کی توقع شامل ہیںگلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان نے ان میں سے دو پیمانوں میں بھارت پر سبقت حاصل کی ہے نتیجتاً غیر یقینی عالمی ماحول کے باوجود پاکستانی عوام 2026 کے حوالے سے پُراعتماد اور پُرامید ہیں
