کراچی,( نمائندہ خصوصی): افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو مرحلہ وار بحال کردیا گیا ہے جس کے بعد 300 گاڑیوں کی کلیئرنس کا آغاز کردیا گیا ہےپاکستان نے افغان طا_لبا_ن حکومت کے ساتھ دوحا میں طے پانے والے فوری جنگ بندی معاہدے کے تناظر میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 10روز کی معطلی کے بعد مرحلہ وار بنیادوں پر بحال کردیا ہے 10روز قبل تقریباً 300 سے زائد گاڑیاں مختلف
مقامات پر پھنس گئی تھیںابتدائی طور پر چمن کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ آپریشن بحال کیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز کی جانب سے ایک تفصیلی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کارگو آپریشن کو 3 مراحل میں مکمل کیا جائے گاحکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام معمول کے ٹرانزٹ ٹریڈ آپریشن فرسٹ اِن فرسٹ آؤٹ فی فو کی بنیاد پر بیک لاگ کے کلیئر ہونے کے بعد بحال ہوں گے پہلے مرحلے میں ان 9 گاڑیوں کو کلیئر کیا جائے گا جو فرینڈ شپ گیٹ پر سرحد بند ہونے کے باعث واپس بھیجی گئی تھیں ان گاڑیوں کا دوبارہ وزن اور اسکینگ کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی تضاد کی صورت میں 100فیصد جانچ پڑتال کی جائے گیدوسرے مرحلے میں ان 74 گاڑیوں کو پراسیس کیا جائے گا جو این ایل سی بارڈر ٹرمینل یارڈ سے
واپس کی گئی تھیں، ان گاڑیوں کو بھی دوبارہ وزن اور اسکینگ کے عمل سے گزارا جائے گا اور اگر کسی فرق کی نشاندہی ہوئی تو ان کی مکمل تلاشی لی جائے گی تیسرے مرحلے میں ہالٹنگ یارڈ میں موجود 217 گاڑیوں کو کلیئر کرکے سرحد پار بھیجنے کی اجازت دی جائے گی حکم نامے کے مطابق تمام واپس آنے والی یا روکی گئی گاڑیوں کی نقل و حرکت کی تصاویر فرینڈ شپ گیٹ پر حاصل کرکے ریکارڈ میں محفوظ کی جائیں تاکہ شفافیت اور دستاویزی ریکارڈ کو یقینی بنایا جاسکے ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی سے تاجروں ٹرانسپورٹرز اور کارگو آپریٹرز کو ریلیف ملنے کی توقع ہے جنہیں سرحدی بندش کے دوران بھاری نقصان کا سامنا رہا
حکام کے مطابق بحال شدہ ٹریڈ آپریشنز میں سکیورٹی اور معائنے کے عمل کو مزید سخت کردیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی اسمگلنگ یا غیر قانونی تجارت کی روک تھام یقینی بنائی جا سکےچمن بارڈر کو پاک افغان تجارت کا سب سے اہم زمینی تجارتی راستہ قرار دیا جاتا ہے جہاں سے روزانہ درجنوں ٹرک اور کارگو کنسائمنٹس دونوں ممالک کے درمیان نقل و حرکت کرتے ہیں ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی سے نہ صرف سرحدی تجارت میں روانی بحال ہوگی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہتری کی توقع بھی ظاہر کی جارہی ہے

