اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کے لیے روشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان کردیا صنعتوں اور کسانوں کو آئندہ 3 سال میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گیوزیراعظم کی جانب سے زراعت کے شعبے کی بہتری کے لیے روشن معیشت بجلی پیکچ کا اعلان کیا شہباز شریف کی جانب سے یہ اعلان صنعتی و زرعی
شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کے بعد کیا گیا جس کے تحت صنعتوں اور کسانوں کو آئندہ 3 سال میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کو34زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والے یونٹس کی قیمت کم کرکے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں گےانہوں نے کہا کہ آئندہ 3 سال میں پورا سال صنعتی، زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی قیمت پر فراہم کی جائے گی
