لاہور( نمائندہ خصوصی) ایک طبی معجزہ—پنجاب نے تاریخ رقم کر دی۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کینسر کے مریضوں کے ایکس پر خوشی بھرا پیغام میں کہا کہ دورہ چین میں میری نظر Hygea کمپنی کی مہلک ٹیومرز کے علاج کی جدید ٹیکنالوجی پر گئی۔ یہ انقلابی طریقہ مائع نائٹروجن سے ٹیومرز کو -180° پر منجمد اور 80° پر گرم کر کے کینسر کے خلیات ختم کرتا ہے جبکہ
صحت مند ٹشوز محفوظ رہتے ہیں۔کوابلیشن ٹیکنالوجی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف 60 منٹ کا علاج ہے اور مریض فوراً گھر واپس جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوابلیشن ٹریٹمنٹ ایک کم تکلیف عمل ہے جو بعض کینسرز کو بغیر سرجری، کیموتھراپی یا ریڈی ایشن ختم کرتا ہے۔چین کے دورے کے بعد میں نے طبی جدت آگے بڑھائی اور الحمدللّٰہ پہلی مشین میو ہسپتال میں نصب ہو چکی ہے۔ہمارے ڈاکٹرز کی ٹیم نے چین میں خصوصی تربیت حاصل کی ہے تاکہ اس ٹیکنالوجی کو اعلیٰ مہارت کے ساتھ استعمال کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ نتائج حیران کن ہیں اس طریقہ علاج سے علاج کیے گئے پہلے پانچ مریض اب کینسر سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ابھی تک خطے کے کسی ملک میں کوابلیشن ٹیکنالوجی دستیاب نہیں -کوابلیشن کی بدولت پنجاب کینسر کے جدید ترین علاج کو اپنانے والا پہلا خطہ بن گیا ہے۔

