ملتان;جلال پور پیروالا (نمائندہ خصوصی بی بی سی اردو ڈاٹ کام )پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا میں انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے جہاں شہریوں کے انخلا کے لیے ہیلی کاپٹر سمیت تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نو ستمبر کو گڈو
بیراج پر سیلابی پانی اپنے عروج پر ہو گا جس کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔دریں اثناءرات گئےپنجاب کے دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 5 لاکھ 17 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔حکام کے مطابق جلال پور پیروالا میں مقامی بند میں شگاف پڑنے سے درجنوں بستیاں زیر آب آگئی ہیں، مکین گھروں کی
چھت پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ، جلال پور پیروالا میں موضع شاہ رسول اور بیٹ واہی کے زمیندارا بند ٹوٹ گئے، بہادر پور کےعلاقے میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، انتظامیہ اب شہری بند کو بچانے میں مصروف ہے۔شجاع آباد اور جلال پور پیر والہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، جلالپور پیروالا شہرکو خالی کرنےکا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔جھنگ میں دریائےچناب میں آنےوالے دوسرےریلے سے300 زائد دیہات سیلاب کی زد میں ہیں، 2 لاکھ 81 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ مظفرگڑھ میں دریائے چناب کا سیلاب نواحی علاقوں خانگڑھ، روہیلانوالی اور شہر سلطان میں نقصان پہنچارہا ہے، ہزاروں ایکڑ پر آم کی کھڑی
فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔بہاولپور میں دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلاب ناردرن بائی پاس کے قریب پہنچ کر بستیوں میں داخل ہوگیا ہے۔پنجاب کے بعد سیلابی ریلے سندھ پہنچنا شروع ہوگئے، گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہےجہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا۔راجن پور دریائے سندھ میں سیلاب کے باعث کچے کے علاقوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہورہا ہے، متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔قبل ازیں جلالپور پیروالہ میں اس وقت سیلابی ریلے کے خطرے کے پیش نظر شہریوں نے انخلا کا عمل شروع کیا ہوا ہے۔جلالپور پیروالہ سے ایک شہری محمد عباس ایڈوکیٹ نے بی بی سی کو بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں شہر کی صورت حال سے آگاکیا ہے۔انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہم اس وقت جلالپور پیر والہ کے فوارہ چوک کے بازارکے میڈیکل سٹور آئے ہوئے ہیں اور دوائیں لے رہے ہیں۔ بہت سے لوگ اس وقت راشن وغیرہ لے رہے ہیں تاکہ سیلاب کی صورتحال میں اپنا اپنا انتظام کر سکیں۔‘یاد رہے کہ پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے
ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا میں انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔محمد عباس کے مطابق ’اس وقت اتنا رش ہے لوگ سامان لے کر جا رہے ہیں کوئی کہاں جا رہا ہے کوئی کہیں نکل رہا ہے۔ ہر طرف پریشانی کا عالم ہے۔قبل ازیں ‘پنجاب میں غیر معمولی سیلابی صورتحال برقرار ہے اور ملتان کے علاقے جلال پور پیروالا میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر ریسکیو کشتیوں کی مزید کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔ترجمان ریسکیو پنجاب کے بیان کے مطابق 38 مزید امدادی کشتیاں جلال پور کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔دوسری جانب ترجمان ریسکیو ملتان کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمشنر ملتان کی ہدایت پر رسک کے باوجود لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے فلڈ ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔بیان کے مطابق اس وقت جلال پور میں 25 ریسکیو بوٹس آپریشنل ہیں جبکہ 29 ریسکیو بوٹس ملتان شہر میں، 10 شجاع آباد میں آپریشنل ہیں۔مظفرگڑھ کے علاقے علی پور جتوئی کی عوام سے ادارے نے اپنے پیغام میں اپیل کی ہے کہ سیلابی پانی کے پیش نظر فوری انخلا کیا جائے۔پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا میں انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے جہاں شہریوں کے انخلا کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ایک بیان کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کمشنر و ڈی سی ملتان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ عرفان علی
کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ’فضائی ریسکیو کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہیلی کاپٹرز فراہم کر دیے ہیں۔ فوج، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس ریسکیو اور پنجاب پولیس سمیت تمام محکمے الرٹ ہیں۔پی ڈی ایم اے نے ہدایت دی ہے کہ ’شہریوں کے محفوظ انخلا کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ مساجد میں اعلانات کے ذریعے شہریوں کو صورتحال کے بارے میں آگاہ کریں۔‘گذشتہ روز جلالپور پیروالا میں ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی الٹنے سے پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس واقعے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بروقت اور موثر کارروائیوں کی ہدایت دی تھی۔دریں اثنا سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز گردش کرتی دیکھی جا سکتی ہیں جن میں جلالپور پیروالا کی مساجد سے یہ اعلانات کیے جا رہے ہیں کہ ’کسی
بھی وقت شہر میں پانی داخل ہو سکتا ہے۔‘ ان اعلانات میں شہریوں کو محفوظ مقامات کا رُخ کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق آج ملتان اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی ہے۔ دریائے چناب کے راستے میں واقع کچھ بند توڑے گئے ہیں اور وہاں درجنوں موضع جات متاثر ہو رہے ہیں۔

