اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کیس میں عدالت نے ملزم حسن زاہد کے ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کردی ملزم پر ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کو دھمکانے اور اغوا کی کوشش کرنے کا الزام
ہےاسلام آباد کی ایک ڈسٹرکٹ اور سیشن عدالت میں کیس کی سامات اتوار کے روز ایک ملزم کا ریمانڈ میں توسیع کر دی جس پر الزام ہے کہ اس نے سوشل میڈیا انفلوئنسر سمیہ حجاب کو دھمکایا اور اغوا کرنے کی کوشش کیملزم کو پیر کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور اس کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں سامعہ حجاب کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا مقدمہ
تعزیرات پاکستان کی دفعات 354 کسی عورت کی عصمت دری کے ارادے سے حملہ یا مجرمانہ زور استعمال کرنا 365 ماغوا یا حبسِ بے جا میں رکھنے کی نیت سے اغوا 392 ڈکیتی کی سزا 500 ہتک عزت کی سزا 509 اور 511 کے تحت درج کیا گیا بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو پولیس کے ریمانڈ پر دے دیا تھااسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کی جانب سے آج جاری ہونے والے عدالت کے حکم نامے جو ڈان نیوز کو دستیاب ہے کے مطابق پولیس نے ملزم کے مزید آٹھ روزہ ریمانڈ کی استدعا کی، لیکن عدالت نے تین دن کا ریمانڈ منظور کیا
