اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی، ضلعی اور بلدیاتی ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہیں، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں ۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے
مطابق صدر مملکت نے کہا کہ شہری علاقوں خصوصاً نشیبی اور ساحلی مقامات پر پیشگی انتظامات یقینی بنائے جائیں، حب ڈیم اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جائے ۔صدر مملکت نے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے حوالے سے انتظامات مکمل رکھے جائیں، ضلعی اور تحصیل سطح پر ریلیف مشینری اور عملہ ہمہ وقت مستعد رہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ میڈیا اور مقامی انتظامیہ عوامی آگاہی مہم میں متحرک کردار ادا کریں ۔
