کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی میں سٹی گورنمنٹ اور سندھ حکومت کی نااہلی ثابت ہوگئی۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ سمجھ نہیں آتی سندھ اور خیبر پختون خواہ کی حکومتوں میں سے زیادہ نااہل کون ہے ۔۔اب شاید کراچی کے لئے بھی امدادی کیمپ لگانے پڑیں گے۔ حکمران سیلاب اور بارش کی تباہ کاریوں کو عالمی ادروں کے سامنے امداد مانگنے کے لئے استعمال کرتے ہیں ان کو امداد سے دلچسپی ہے نہ کہ ریلیف سے ۔۔حکمران اپنے طور پر کوئی ریلیف نہیں دینا چاہتے وہ چاہتے ہیں کہ سیلاب اور
بارشوں کی تباہ کاریاں بڑھ چڑھ کر بتائیں جائیں تاکہ ان کا امداد کا ٹوکرا بھر جائے حالانکہ ان کے ٹوکرے میں چھید ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی ترجمان وسیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نے راہ حق سکیٹریٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا انھوں نے مزید کہا کہ خیبر پختون خواہ میں پی ٹی آئی گورنمنٹ کی نااہلی کو سوشل میڈیا میں وفاق اور فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کے ذریعے چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیوں دوسری پارٹیوں کے لوگ اپنی پارٹیوں کی نااہلی چھپانے کی کوشش کرتے ہیں ۔حالانکہ وہ خود عوام ہیں اور ان ہی کے ستائے ہوئے ہیں مگر جب باری عوام کے حقوق کی آتی ہے تو یہی لوگ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے بجائے خارجہ پالیسی کے خلاف تحریک کا آغاز کردیتے ہیں ۔انھوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ نا اہل لوگوں کو بے نقاب کریں ان نااہل لوگوں کا حکومت کرنے کا کوئی جواز نہیں ابھی بھی وقت ہے اپنے مستقبل کے فیصلے نااہل لوگوں کے ہاتھوں میں مت دیں۔
