لاڈرہل۔(نمائندہ خصوصی):قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے لیے امریکہ کے شہر لاڈرہل پہنچ گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹی 20 اسکواڈ دو گروپس کی صورت
میں لاڈرہل پہنچا۔ سیریز کا پہلا میچ 31 جولائی، دوسرا 2 اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچ لاڈرہل کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے
