• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 8 لاکھ 57 ہزار 157 افرادکو واپس بھیجا جاچکا ہے ، وزیر مملکت داخلہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 10, 2025
in پاکستان
0
غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 8 لاکھ 57 ہزار 157 افرادکو واپس بھیجا جاچکا ہے ، وزیر مملکت داخلہ

APP47-200325 ISLAMABAD: March 20 - Minister of State for Interior Talal Chaudhary addressing a press conference. APP/ABB

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے، غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، اب تک غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 8 لاکھ 57 ہزار 157 کو واپس اپنے ممالک میں بھیجا جاچکا ہے ، طلال چوہدری نے کہا کہ ملک میں افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے شہریوں کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 247 پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں اور پی او آرپروگرام پاکستان میں 2006 سے شروع ہوا اور 2023 تک جاری رہا اس میں 15 لاکھ 69 ہزار 522 افغان شہری اس میں رجسٹرڈ ہوئے تھے۔ وہ جمعرت کو پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام غیر ملکی شہری ہمارے لیے قابل احترام ہیں، ملک میں دہشت گردی کے تناظر میں انخلا کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 30 اکتوبر 2023 کو غیرملکیوں کے انخلا کی پالیسی تیار کی گئی، پہلے مرحلے میں کاغذات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو واپس بھیجا گیا، دوسرے مرحلے میں 13 فروری 2025 کو افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کے لیے کابینہ نے فیصلہ کیا انہیں واپس بھیجا جائے گا اور

ان کے لیے 31 مارچ 2025 کی ڈیڈلائن دی گئی جب کہ تیسرے مرحلے میں افغان کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان شہری ہمارے بھائی ہیں ان کے لیے ہمارے دل میں بہت احترام ہے لیکن فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا، اس وقت پاکستان میں جو دہشت گردی ہورہی ہے اس کے بہت سے واقعات افغان شہریوں سے جڑ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ملک میں نارکوٹکس کی بہت بڑی کھیپ یا سپلائی افغانستان سے آتی ہے اور وہ پیسہ کسی نہ کسی طرح دہشت گردی سے جڑا ہوا ہے اور ہم نے افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا۔سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے سے متعلق بہت سارے شکوک و شہبات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کو اس معاملے پر آن بورڈ لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ون ڈاکومنٹ رجیم کا آغاز کیا، جس طرح کسی بھی ملک سے کوئی شخص پاکستان میں آسکتا ہے، کاروبار کرسکتا ہے، رہائش اختیار کرسکتا ہے بلکل اسی طرح افغان شہری بھی اب ویزا پر پاکستان آسکتے ہیں اور جتنے لوگوں کو ہم بھیج رہے ہیں وہ ویزا بنوائیں اور قانونی ڈاکومنٹس کے بعد پاکستان میں آکر رہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب غیر قانونی طور پر رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جب یہ فیصلہ لیا گیا تو تمام صوبوں میں ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے، جہاں پر افغان شہریوں کو نہ صرف رہائش دی گئی بلکہ ان کے کھانے پینے کا بندوبست بھی کیا گیا۔وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ حکومت کا فیصلہ ہے کہ ون ڈاکومنٹ رجیم پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا وہ افغانستان کے شہریوں ہوں یا کسی اور ملک کے، جیسے مغرب کا بارڈر ہے ویسے ہی مشرق کی سرحد کو بھی ریگولیٹ کریں گے، 2600 کلو میٹر کی یہ لمبی سرحد بہت مشکل ہے کیوں کہ دہشت گردی یہی سے ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اس معاملے پر افغان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اور جتنے بھی شہری واپس بھیجے جاتے ہیں، ان کا پورا ایک طریقہ کار ہے، ان کی رجسٹریشن ہمارے طرف سے بھی ہوتی ہے اور ان کی جانب سے بھی کی جاتی ہے۔

پچھلی پوسٹ

حیدرآباد ـ سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے :وزیراعظم شہباز شریف کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یقین دہانی

اگلی پوسٹ

خان کے ’’ہمدرد دشمن‘‘

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
خان کے ’’ہمدرد دشمن‘‘

خان کے ’’ہمدرد دشمن‘‘

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper