• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

خان کے ’’ہمدرد دشمن‘‘

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 11, 2025
in کالمز
0
خان کے ’’ہمدرد دشمن‘‘
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

: تحریک انصاف کے ’’ہمدرد‘‘ یوٹیوبرز کے ڈالرز اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے لائیکس کا تعلق عمران خان اور فوج کی لڑائی سے ہے۔ اگر یہ لڑائی چلتی رہتی ہے تو ان یوٹیوبرز کو ڈھیروں ڈالرز ملتے رہیں گے جبکہ آگ بھڑکانے والی سوشل میڈیا پوسٹس بھی وائرل ہوتی رہیں گی۔’’ منفی سوچ کے برعکس ہر سوچنے والا چاہے اُس کا تعلق تحریک انصاف سے ہی کیوں نہ ہو۔ اُسے گالی دو، جھوٹے سچے الزامات لگاو، فیک نیوز پھیلاو، فوج کو بُرا بھلا کہو، فوجی قیادت کا مذاق اُڑاو، پاکستان کی معیشت کو خراب کرنے میں اپنا کردار ادا کرو، اپنے وطن کی ہر بُری خبر پر خوشی کے شادیانے بجاؤ اور اس سب کو عمران خان کی سیاست سے جوڑتے ہوئے دور بیٹھے یا اپنے گھروں میں چھپے انقلاب برپا کرتے رہو۔‘‘ یہ عمران خان کے اصل دشمن ہیں۔ ان کا فائدہ عمران خان کو جیل میں رکھنے میں ہے، ان کا نفع عمران خان کو فوج سے لڑانے میں ہے۔ ان کا کاروبار ٹھپ ہو جائے گا اگر عمران خان اور فوج کے درمیان لڑائی ختم ہو جائے۔ کتنے یوٹیوبر ایسے ہیں جنہوں نے اس لڑائی میں عمران خان کا ’’ہمدرد‘‘ بن کر اپنا کاروبار چمکایا۔ اس ’’چمک‘‘ کو دیکھ کر کتنے نئے سے نئے یوٹیوبر سامنے آئے اور خوب ڈالر کمانے لگے۔ جنکی سوشل میڈیا پوسٹ کو کوئی دیکھتا نہیں تھا اُنہوں نے بھی عمران خان کو خوب کیش کیا اور عمران خان کے لیپ ٹاپ وارئرز (Laptop Worriers) بن کر اپنے فالورز کو خوب بڑھایا۔ جس سوشل میڈیا کو عمران خان اپنی طاقت سمجھتے تھے اُس نے عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔ علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر علی خان اور دوسرے کئی پی ٹی آئی رہنمااسی سوشل میڈیا اور ’’عمران خان ہمدرد‘‘ یوٹیوبرز کی نفرت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اب تحریک انصاف کے اکثر رہنماوں کا بھی یہ خیال ہے کہ ایسے یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا کے ہوتے ہوئے نہ عمران خان اور نہ ہی تحریک انصاف کیلئے کسی خیر کی توقع کی جا سکتی ہے۔ عمران خان خود چاہتے ہیں کہ اُن کے فوج سے مذاکرات ہوں تاکہ تحریک انصاف کو سیاست میں اُس کی جگہ ملے، اُن سمیت پارٹی رہنماوں کے خلاف مقدمات کا خاتمہ ہو، پارٹی کی مشکلات کم ہوں۔ اس کیلئے عمران خان نے اپنی پارٹی کے اعظم سواتی سمیت کچھ پارٹی رہنماوں کو فوج سے رابطے بحال کرنے کا ٹاسک دیا۔ لیکن جب کوئی اس طرف قدم بڑھاتا ہے تو تحریک انصاف کے ’’ہمدرد‘‘ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا فوج مخالف پراپیگنڈاتیز کر کے عمران خان اور فوج کے درمیان لڑائی میں آگ پر تیل چھڑکنے کا کام کرجاتا ہے۔ حال ہی میں امریکا سے ڈاکٹروں اور کاروباری شخصیات کا ایک وفد اسٹیبلشمنٹ کے ایک اہم نمائندےسے ملاقات کرنے کے بعد عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملا۔ اس وفد کے دورے کا مقصد عمران خان اور فوج کے درمیان لڑائی کا خاتمہ تھا لیکن ’’ہمدرد‘‘ یوٹیورز اور سوشل میڈیا نے

اس وفد کے ارکان کی ایسی کی تیسی کر دی۔مقصد وہی ہے کہ فوج اور عمران خان کے درمیان لڑائی کو ختم نہیں ہونا چاہیے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت نے پہلے بھی عمران خان سے بات کی اور اب بھی وہ بانی چیئرمین سے بات کرنا چاہ رہے ہیں۔ اُن کی کوشش ہے کہ عمران خان اشتعال پھیلانے والے اور آگ بھڑکانے والے ’’ہمددر‘‘ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا کو خود شٹ اپ کال دیں۔ عمران خان نے مشوروں کے باوجود اب تک ایسا نہیں کیا اور اپنی مشکلات میںخود ہی اضافہ کرتے رہے۔ عمران خان کے یہ ’’ہمدرد‘‘ خود یا تو ہزاروں میل دور بیٹھے ہیں یا پھر دوسرے ناموں سے یا بیرون ملک بیٹھ کر فوج اور فوجی قیادت اور پاکستان کی معیشت کو نشانہ بنا کر عمران خان کو ایک ایسے انقلاب کی نوید سنا رہے ہیں جس کا کہیں کوئی نام ونشان نہیں۔ جتنا جلدی عمران خان اپنے ان ’’ہمدرد‘‘ دشمنوں کو پہچانیں گے اُتنا ہی اُن کو فائدہ ہو گا۔

پچھلی پوسٹ

غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 8 لاکھ 57 ہزار 157 افرادکو واپس بھیجا جاچکا ہے ، وزیر مملکت داخلہ

اگلی پوسٹ

وساکھی میلہ اور 326 ویں خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے 6 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے Sikh pilgrims

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وساکھی میلہ اور 326 ویں خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے 6 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے Sikh pilgrims

وساکھی میلہ اور 326 ویں خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے 6 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے Sikh pilgrims

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper