• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کی آبادی 24 کروڑ سے تجاوز‘ ساتویں مردم شماری کی متفقہ طور پر منظوری

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صت اجلاس‘ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شماری کے نتائج سے مکمل اتفاق کیا مشترکہ مفادات کونسل وفاق کی مضبوطی کیلئے ایک اہم آئینی ادارہ ہے‘ پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری بہترین طور سے مکمل ہوئی جو خوش آئند ہے‘ شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب خیبر پختونخوا کی آبادی 40.85 ملین‘ پنجاب کی آبادی 127.68 ملین‘ سندھ کی آبادی 55.69 ملین‘ بلوچستان کی آبادی 14.89 ملین اور اسلام آباد کی آبادی 2.36 ریکارڈ کی گئی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 6, 2023
in پاکستان
0
پاکستان کی آبادی 24 کروڑ سے تجاوز‘ ساتویں مردم شماری کی متفقہ طور پر منظوری
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی ) نے ساتویں مردم شماری کی متفقہ طور پرمنظوری دے دی ،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدرات سی سی آئی کے پچاسویں اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے مردم شماری کے نتائج سے مکمل اتفاق کیا جبکہ وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل وفاق کی مضبوطی کےلئے ایک اہم آئینی ادارہ ہے،پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری بہترین طور سے مکمل ہوئی جو خوش آئند ہے،صوبائی حکومتوں اور پاکستان ادارہ شماریات نے اس قومی فریضے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال،وزارت کے افسران اور بالخصوص ادارہ شماریات اور گھر گھر جا کر اندراج کرنے والے اہلکار اس ڈیجیٹل مردم شماری کی کامیابی سے تکمیل کے لیے لائقِ تحسین ہیں،گذشتہ 6 سال میں آبادی میں 3.5 کروڑ کا اضافہ ہوا جو باعث فکر ہے، پاکستان کی آبادی کے اضافے کا تناسب پاکستان کی معاشی ترقی سے کہیں زیادہ ہے،آبادی میں اضافہ متعدد قسم کی مشکلات پیدا کرتا ہے،یہ پاکستان میں آئندہ منتخب شدہ حکومت اورمستقبل کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدرات مشترکہ مفادات کونسل کاپچاسواں اجلاس ہفتہ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری پر تفصیلی مشاورت و فیصلہ سازی ہوئی۔ اجلاس کو وزارتِ منصوبہ بندی اور پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے ساتویں (ڈیجیٹل) مردم شماری کے طریقہ کار اور نتائج کے بارے میں تفصیل طور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2022 میں مردم شماری کے لیے سنسس ایڈوائزری کمیٹی جو کہ معروف و مایہ ناز شماریات کے ماہرین پر مشتمل ہے اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اس کے صدر ہیں نے سنسس مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام اور سنسس ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار سنسس مانیٹرنگ کمیٹی میں تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول صوبائی نمائندگان کی شرکت کو یقینی بنایا گیا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے نادرا نے نہ صرف سوفٹ ویئر بلکہ 1 لاکھ 26 ہزار ٹیبلٹس، نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن (NTC) نے ڈیٹا انفراسٹرکچر، اسٹوریج اینڈ کمپیوٹنگ کی سہولیات جبکہ سپارکو نے بلاکس کی تازہ ترین سیٹلائیٹ کی ڈیجیٹل تصاویر مہیا کیں۔اس کے علاوہ صوبائی حکومتوں نے 1 لاکھ 21 ہزار اہلکار، مسلح افواج اور قانو ن نافذ کرنے والے اداروں نے اعدادو شمار اکھٹا کرنے والے اہلکاروں کو سکیورٹی فراہم کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سنسس ایڈوائزری کمیٹی کی سفارش پر مشترکہ مفادات کونسل نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو پہلے دن سے شامل کیا گیا۔ لہٰذا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مردم شماری کے دوران صوبائی انتظامیہ، سول سوسائٹی اور تعلیمی ماہرین کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا۔ مزید یہ کہ مردم شماری کی تمام سرگرمیوں میں صوبائی چیف سیکریٹریز اور ضلعی انتظامیہ کو شفافیت کے لیے ڈیش بورڈ ز کے ذریعے پل پل نگرانی کی سہولت فراہم کی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل مردم شماری 2023 یکم مارچ 2023سے22 مئی 2023 تک جاری رہی جبکہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد کا سروے 8 سے 19جولائی 2023 تک جاری رہا۔ اجلاس کو بتایا گیا 2023 میں مجموعی طور پر پاکستان کی آبادی 241.49 ملین نفوس ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خیبر پختونخواہ کی آبادی40.85 ملین، پنجاب کی آبادی 127.68 ملین، سندھ کی آبادی 55.69 ملین، بلوچستان کی آبادی 14.89 ملین اور اسلام آباد کی آبادی 2.36 ملین ریکارڈ کی گئی۔ اس لحاظ سے پاکستان کی آبادی میں اضافے کی موجودہ سالانہ شرح نمو 2.55 فیصد ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں 2.38 فیصد، پنجاب2.53 فیصد، سندھ2.57 فیصد اور بلوچستان 3.20 فیصد رہی۔اجلاس نے متفقہ طور پر ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج منظور کیے۔ اجلاس میں باپ پارٹی کے ڈاکٹر خالد مگسی، ایم کیوایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما قمر زمان کائرہ نے بھی سی سی آئی کے دیگر ارکان کے علاوہ شرکت کی۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق کے بعد مردم شماری کے نتائج کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آبادی میں اضافے کی موجودہ رفتار انتہائی پریشان ک±ن ہے۔ ہمارے تمام قومی اداروں اور صوبائی حکومتوں کو آبادی میں اضافے کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔ ملک کے محدود وسائل بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے ناکافی ہیں۔ اگر آبادی کی شرح نمو موجودہ رفتار سے جاری رہی تو ہماری تمام تر کاوشوں کے باجود پاکستان میں غربت اوربیروزگاری میں اضافہ ہوگا۔

پچھلی پوسٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کی بد دیانتی کسی بھی شک و شبے سے بالاتر ہے، تحریری حکم نامہ

اگلی پوسٹ

کراچی، فائرنگ کے 5واقعات میں 2افراد جاں بحق‘ تین زخمی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کراچی، فائرنگ کے 5واقعات میں 2افراد جاں بحق‘ تین زخمی

کراچی، فائرنگ کے 5واقعات میں 2افراد جاں بحق‘ تین زخمی

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper