ریاض:( نمائندہ خصوصی)سعودی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ 25 سے 31 دسمبر کے دوران اقامہ لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے18,805غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 12,238 افراد کو ان کے ممالک واپس بھیج دیا
گیاوزارت داخلہ کے مطابق گرفتار شدگان میں سے 11,752 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 4,239 افراد غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش پر اور 2,814 افراد محنت کے قوانین کی خلاف ورزی پر شامل ہیںاس دوران 1,739 افراد کو غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا جن میں 62 فیصد ایتھوپین 37 فیصد یمنی اور 1 فیصد
دیگر ممالک سے تعلق رکھتے تھے علاوہ ازیں 46 افراد کو سعودی عرب سے ہمسایہ ممالک میں غیر قانونی طور پر جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ 14 افراد غیر قانونی سفر، رہائش یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنے میں ملوث پائے گئےسعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے سخت
سزائیں مقرر ہیں جن میں 15 سال قید 10 لاکھ ریال تک جرمانہ اور گاڑی و جائیداد ضبطی شامل ہیں وزارت داخلہ کی ٹول فری ہیلپ لائنز پر مملکت میں خلاف ورزیوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے

