سرینگر ( مانیٹرنگ ڈیسک)ظلم و جبر اور قتل عام کے باوجود قابض بھارت کشمیریوں کے دل سے پاکستان کی محبت نہ نکال سکابھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت کے زیرتسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں
پاکستان کے حق میں پوسٹر لگا دیئے گئےسوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پوسٹر کے ساتھ سبز ہلالی پاکستانی پرچم کو بھی دیکھا جاسکتا ہےپوسٹر میں وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امریکہ ایران جنگ بندی پرخراج تحسین پیش کیا گیاپاکستان کے حق میں پوسٹر جموں و کشمیر یوتھ موومنٹ کی جانب سے لگائے گئے ہیں ، این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی پولیس نے پاکستان کے حق میں پوسٹر لگانے پر ایف آئی آر بھی درج کر لی ہےماہرین کے
مطابق بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں پر بہیمانہ تشدد کے باوجود کشمیری عوام کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں لاکھوں کی تعداد میں قابض فورسز کے باوجود بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا ، ماہرین کے مطابقمعرکہ حق میں شاندار کامیابی اورسیاسی و ملٹری ڈپلومیسی کے باعث پاکستان کا بطورنیٹ ریجنل سٹیبلائزر کردار دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے،
