تہران۔( نمائندہ خصوصی):ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی
گزرگاہ کے لیے نئے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس آبی علاقے میں ایران اور پورے خطے کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے واضح قواعد کی بنیاد پر مستقل بنیادوں پر محفوظ نیوی گیشن یقینی بنائی جا سکے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبانئے ہرمز کے دونوں طرف موجود ممالک ایران، عمان اور متحدہ عرب امارات کو آبنائے ہرمز میں سکیورٹی کے ضامن کے طور پر کام کرنا چاہیے۔


