اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح اس بار بھی عمران خان کی عید کے دن بچوں سے فون پر بات کروائی جائے گی، عمران خان کے بچے پاکستانی شہری ہونے کے ناطے نائیکوپ کے ذریعے
پاکستان آ سکتے ہیں اور اس کے لئے انہیں پاکستانی ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جمائما گولڈ سمتھ کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستان میں قیام کے دوران پاکستانی قوانین کی مکمل پاسداری کے پابند ہوں گے۔ واضح رہے کہ جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے بیٹوں کے پاکستان آنے کے لئے ویزا درخواست کے بارے میں تاخیر سے متعلق پوسٹ کی تھی۔
