واشنگٹن۔( نمائندہ خصوصی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم گرین لینڈ میں امریکی اڈوں والے علاقوں کو ضم کر لیں گے۔العربیہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ’’نیویارک پوسٹ‘‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا گرین لینڈ کے ان علاقوں پر اپنی خود مختاری نافذ کر دے گا جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔قبل ازیں ،امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کی جانب سے
شائع کی گئی ایک دستاویز میں انکشاف کیا گیاہے کہ روس بدستور نیٹو کے مشرقی ارکان کے لیے ایک مستقل لیکن قابل گرفت خطرہ رہے گا اور پینٹاگون صدر ٹرمپ کو ایسے آپشنز فراہم کرے گا جو دنیا بھر بشمول گرین لینڈ میں سٹریٹجک مقامات تک امریکا کی فوجی اور تجارتی رسائی کو یقینی بنائیں گے۔
