نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے پرامن مظاہرین پر تشدد کیا تو امریکا ان کے بچاؤ کے لیے آئے گاسوشل ٹروتھ اکاؤنٹ پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران نے پُرامن مظاہرین پرتشدد کیا یا
انہیں قتل کیا تو امریکا ان کے بچاؤ کے لیے آئے گا امریکی صدر نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ہم مظاہرین کو بچانے جانےکے لیے مکمل طور پر تیار ہیںامریکی صدر کی دھمکی پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران کے احتجاجی معاملے میں امریکی مداخلت خطے میں افراتفری پھیلانے کے مترادف ہے یاد رہے کہ ایران میں گزشتہ کئی روز سے مہنگائی اور کرنسی کی قدر گرنے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور گزشتہ روز ایرانی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 6 مظاہرین ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 30 مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا تھا

