کراچی ( نمائندہ خصوصی)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے عالمی شہرت یافتہ معروف کرکٹر و فاسٹ باؤلر شاہنواز ڈہانی کی ملاقات ہوئی bسینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں شاہنواز دہانی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ
جاوید عالم اوڈھو کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات کے دوران شاہنواز دہانی نے آئی جی سندھ کے لیے نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے شاہنواز دہانی کی قومی و بین الاقوامی کرکٹ میں کارکردگی کو سراہا۔

