نئی دہلی ( نمائندہ خصوصی ایجنسیاں)بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے ابتدائی بیان میں وانگ یی کو بتایا کہ سرحدی مسائل پر بات کرنا بہت اہم ہے کیونکہ تعلقات میں کسی بھی مثبت پیشرفت کی بنیاد سرحدی علاقوں میں امن اور سکون کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ 2020 میں
سرحدی تصادم کے بعد مغربی ہمالیہ کے علاقے میں تعینات کی گئی اپنی فوجوں کو واپس بلائیں۔بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے نئی دہلی میں چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ ابتدائی بات چیت میں زور دیا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت تب ہی ممکن ہے جب ان کی سرحد پر امن قائم ہو۔غیر ملکی خبر رساں اداروں ’رائٹرز اور اے ایف پی‘ کے مطابق وانگ یی دو روزہ دورے پر بھارتی دارالحکومت پہنچے، جس دوران وہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے ساتھ سرحدی امور پر بات چیت کریں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے ابتدائی بیان میں وانگ یی کو بتایا کہ سرحدی مسائل پر بات کرنا بہت اہم ہے ۔

