• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل افیئرز انڈیا

ہندو انتہا پسند گروپ آر ایس ایس نے اقلیتوں کے خلاف تشدد پر بین الاقوامی مذمت کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی لابنگ شروع کردی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 18, 2026
in انڈیا
0
ہندو انتہا پسند گروپ آر ایس ایس نے اقلیتوں کے خلاف تشدد پر بین الاقوامی مذمت کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی لابنگ شروع کردی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دلی (انٹرنیشنل ڈیسک)دائیں بازو کے ہندو انتہا پسند گروپ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے اقلیتی برادریوں پر حملوں میں ملوث ہونے پر بڑھتی ہوئی عالمی مذمت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی لابنگ مہم شروع کردی ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی ایک رپورٹ کے بعد آر ایس ایس کے امریکہ ، جرمنی اور برطانیہ کے اعلیٰ سطحی دورے بڑھ گئے ہیں، آر ایس ایس اپنے لابنگ ٹورز کو یورپ اور جنوب مشرقی ایشیا کے مزید کئی ممالک تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ امریکی وفاقی حکومت کے ادارے نے واضح طور پر کہا ہے کہ آر ایس ایس دہائیوں سے اقلیتی گروپوں کے ارکان کے خلاف انتہائی تشدد اور عدم برداشت کی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت نے آر ایس ایس کی کوکھ سے ہی جنم لیا تھا۔ مودی نے اپنی جوانی میں آر ایس ایس میں شمولیت اختیار کی، اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی قومی سطح پر بڑھنے کی بڑی وجہ آر ایس ایس کے رضاکاروں کا وسیع نیٹ ورک ہے، اس عرصے کے دوران سرکاری طور پر سیکولر ملک میں ہندو مسلم سیاسی تقسیم شدت اختیار کرتی ہے ۔راہول گاندھی سمیت ہندوستانی اپوزیشن لیڈروں نے آر ایس ایس کو اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت کو ہوا دینے اور تقسیم کرنے والے، اکثریتی نظریے کو فروغ دینے کے لیے بار بار تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس سے ملک کے سیکولر تانے بانے کو براہ راست خطرہ ہے۔آر ایس ایس کا کہنا ہے کہ یہ ایک ’’ہندو تہذیب و ثقافتی پر مبنی تحریک‘‘ ہے جس کا مقصد ہندوؤں کو متحد کرنااور مذہب کی حفاظت سمیت قوم کو عظمت کے عروج پر لے جانا ہے۔تاریخی طور پر ایک انتہائی متنازعہ تنظیم، آر ایس ایس پر 1925 میں اپنے قیام کے بعد سے کئی بار پابندی لگائی جا چکی ہیں ، خاص طور پر 1948 میں جب ایک سابق رکن نے آزادی کے رہنما مہاتما گاندھی کو قتل کر دیا تھا۔اس کے پُرتشدد سرگرمیوں کے ریکارڈ کے باوجود، آر ایس ایس کے جنرل سیکرٹری دتاتریہ ہوسابلے نے بڑے پیمانے پر الزامات کے خلاف تنظیم کا دفاع کرنے کے لیے دہلی میں غیر ملکی میڈیا کے لیے ایک بریفنگ دی۔ہوسابلے نے تسلیم کیا کہ آر ایس ایس کے خلاف بنیادی عالمی الزامات یہ ہیں کہ یہ ایک ’’نیم فوجی تنظیم‘‘ ہے جوہندو بالادستی کی چیزوں کو فروغ دیتی ہے، معاشرے کو پیچھے کی طرف کھینچتی ہے، اور غیر ہندوؤں کو دوسرے درجے کے شہری کے طور پر سلوک کرتی ہے۔

لابنگ کی کوششیں اس وقت سامنے آئی ہیں جب مودی ہندو انتہا پسند گروپ کے بنیادی، متنازعہ ایجنڈے کے آئٹمز کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں 1992 میں ہندو ہجوم کے ذریعہ مسمار کی گئی ایک تاریخی مسجد کے مقام پر ہندو دیوتا رام کے لئے ایک مندر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی متنازعہ تنسیخ شامل ہے، جو پہلے ہندوستان کی واحد مسلم اکثریتی ریاست تھی۔اپنے بین الاقوامی امیج کو بچانے کے لیے آر ایس ایس اپنے لابنگ ٹور کو یورپ اور جنوب مشرقی ایشیا کے کئی ممالک تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔بھارت کی اپوزیشن نے 2024 کے قومی انتخابات میں مودی کو ایک غیر معمولی جھٹکا دینے کے لیے پسماندہ ذاتوں کے خدشات کا کامیابی سے فائدہ اٹھایا، جب ان کی پارٹی اکثریت سے محروم ہوگئی اور اتحادیوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہوگئی۔

مزید خبریں
سندھ کی درگاہوں پر پہلی بار اب خواتین 'منیجر اوقاف' تعینات ہوں گی
پچھلی پوسٹ

ایک عہد کا چراغ بجھ گیا

اگلی پوسٹ

کویٹہ:بلوچستان ٹیلنٹ ہنٹ کی تیاریاں مکمل: محترمہ فرح عظیم شاہ کانوری نصیر خان آڈیٹوریم میں اسٹیج، کرسیوں اور انتظامات کا جائزہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کویٹہ:بلوچستان ٹیلنٹ ہنٹ کی تیاریاں مکمل: محترمہ فرح عظیم شاہ کانوری نصیر خان آڈیٹوریم میں  اسٹیج، کرسیوں اور انتظامات کا جائزہ

کویٹہ:بلوچستان ٹیلنٹ ہنٹ کی تیاریاں مکمل: محترمہ فرح عظیم شاہ کانوری نصیر خان آڈیٹوریم میں اسٹیج، کرسیوں اور انتظامات کا جائزہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper