نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت نے 4 برس کے طویل وقفے کے بعد پہلی مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔چار برس بعد ہونے والے اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں ڈیزل کی فی
لیٹر قیمت 90.67 روپے جبکہ پیٹرول 97.77 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں آخری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ 2022 میں ہوا تھا۔ مارچ 2024 میں لوک سبھا انتخابات سے چند روز قبل پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے اضافے کی خبر سامنے آتے ہی عوام سڑکوں پر نکل آئی ، اپوزیشن جماعتوں نے بھی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

