• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ‎

آسکرز 2026 ، ہالی وڈ فلم ’’ون بیٹل آفٹر این ادر‘‘نے 6 ایوارڈ اپنے نام کر لیے ، ہسپانوی اداکار کے فلسطین کے حق اور جنگ کے خلاف نعروں پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 16, 2026
in انٹرٹینمنٹ‎
0
آسکرز 2026 ، ہالی وڈ فلم ’’ون بیٹل آفٹر این ادر‘‘نے 6 ایوارڈ اپنے نام کر لیے ، ہسپانوی اداکار کے فلسطین کے حق اور جنگ کے خلاف نعروں پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاس اینجلس (شوہر ڈیسک):فلم ایوارڈز کی سب سے بڑی تقریب آسکرز 2026 میں ہالی وڈ فلم ’’ون بیٹل آفٹر این ادر‘‘نے بہترین فلم سمیت چھ آسکرز اپنے نام کر لیے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق اتوار کو امریکی شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ہونے والے آسکرز کی تقریب میں اس فلم نے 13 نامزدگیاں حاصل کیں جس میں بہترین فلم، کاسٹ، معاون اداکار اور بہترین سکرین پلے کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ لیکن اس تقریب کے دوران ہسپانوی اداکار کی جانب سے فلسطین کے حق میں لگایا جانے والا نعرہ توجہ کا مرکز بنا ، انہوں نے فلسطین کی آزادی اور جنگیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ہسپانوی اداکار ہاویئر بارڈیم نے ’فری فلسطین اور نو وار‘ کے نعرے لگائے تو ہال اُس وقت تالیوں سے گونج اُٹھا ۔ریکارڈ 16 نامزدگیاں حاصل کرنے والی ہارر تھرلر فلم ’سنرز‘ بھی بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل تھی۔فلم ’سنرز‘ کے اداکار مائیکل بی جارڈن کو بہترین اداکار کا آسکرز ملا۔فلم ’ہیملٹ‘ میں ولیم شیکسپیئر کی بیوی ایگنس کا کردار ادا کرنے والی آئرش اداکارہ بہترین اداکارہ کا آسکرز حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔’وپینز‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ایمی میڈیگن بہترین معاون اداکارہ کا آسکرز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔’ون بیٹل آفٹر این ادر‘ کے اداکارشان پین کو بہترین معاون اداکار جبکہ بہترین سکرین پلے کا اسکرز بھی اسی فلم کے نام رہا۔بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ کے پاپ ڈی ہنٹرز کو ملا جبکہ بہترین اینیمیٹڈ شارٹ فلم کا آسکرز دی گرل ہو کرائیڈ پرلز کے نام رہا۔بہترین ملبوسات ڈیزائن کرنے کا آسکرز فلم ’فرینکنسٹائن‘ کے لیے کیٹ ہولی کو ملا۔امریکی ٹی وی میزبان اور کامیڈین کونن اوبرائن نے اس سال آسکرز کی میزبانی کی، انھیں 2025 میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے دوبارہ یہ ذمے داری سونپی گئی۔کچھ فنکار جو اس سال کی بڑی فلموں میں نظر آئے لیکن انفرادی طور پر نامزد نہیں ہوئے انھیں بھی ایوارڈز پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ان میں نکول کڈمین، پریانکا چوپڑا جو نس، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، این ہیتھ وے اور کرس ایونز بھی مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈ پیش کرنے والوں میں شامل تھے۔آسکرز کی تاریخ میں نامزد ہونے والی پہلی ایرانی دستاویزی فلم ’کریکنگ دی راکس‘ کے ڈائریکٹر سارہ خاکی اور محمد رضا عینی نے تقریب سے چند منٹ قبل آسکرز ریڈ کارپٹ پر کہا کہ ’ایرانی عوام اس تمام دکھ اور تکلیف کے مستحق نہیں ہیں۔ ہم یہ نامزدگی اپنے ہم وطنوں کے نام کرتے ہیں۔ امریکی فلم ساز پال تھامس اینڈرسن نے ون بیٹل آفٹر اینیدر کے لیے بہترین ایڈاپٹڈ سکرین پلے کا آسکرز جیتا۔ یہ ان کا پہلا اکیڈمی ایوارڈ ہے، اس سے قبل وہ 14 بار نامزد کیےجا چکے ہیں۔امریکی فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ریان کوگلر اپنی فلم ‘سنرز’ کے لیے بہترین اوریجنل اسکرین پلے کے لیے آسکرز کے حقدار قرار دیے گئے۔امریکی ہدایت کار کرس ایپل ہینس، جنوبی کوریائی-کینیڈین سکرین رائٹر میگی کانگ اور پروڈیوسر مشیل وونگ نے کے پاپ واریئرزکے لیے بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم کا آسکرز جیتا۔

پچھلی پوسٹ

چینی اور جاپانی سائنسدانوں کا خلا میں موجود پراسرار زرات بارے اہم دریافت کا دعویٰ

اگلی پوسٹ

کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔فرح عظیم شاہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔فرح عظیم شاہ

کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔فرح عظیم شاہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper