• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

جناب ارشد انصاری کو "تمغہ امتیاز "۔۔۔۔یہ لاہور پریس کلب کا اعزاز ہے۔۔۔۔!!!

نیوز روم/امجد عثمانی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 17, 2026
in کالمز
0
جناب ارشد انصاری کو "تمغہ امتیاز "۔۔۔۔یہ لاہور پریس کلب کا اعزاز ہے۔۔۔۔!!!
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور پریس کلب کے مقبول ترین صدر جناب ارشد انصاری کے سینے پر بھی تمغہ امتیاز سج گیا۔۔۔۔وہ ناصرف لاہور پریس کلب بلکہ پورے پاکستان کے پریس کلبوں کے صدور میں سے بھی پہلے صدر بن گئے ہیں جنہیں یہ قومی اعزاز ملا۔۔۔یہ ارشد انصاری نہیں لاہور پریس کلب کا اعزاز ہے۔۔۔یہ لاہور پریس کلب کے 3ہزار قابل صد احترام ارکان کا اعزاز ہے کہ انہوں نے ہی جناب ارشد انصاری کو ایک دو نہیں چودہویں مرتبہ بھاری اکثریت سے اپنا صدر منتخب کیا۔۔۔۔بلکہ یوں کہیے کہ 14مرتبہ ان کے سینے پر اپنے اعتماد کا تمغہ سجایا جو کسی بھی تمغے سے کہیں بیش قیمت ہے ۔۔۔۔۔شاید یہی وجہ ہے کہ جناب ارشد انصاری نے بھی اپنا یہ اعزاز لاہور پریس کلب کے ارکان کے نام کردیا ہے ۔۔انہوں یہ اعزاز پورے پاکستان کے صحافیوں کے نام بھی کیا ہے ۔۔۔۔ویسے تو قومی اعزاز پانے والی ہر شخصیت کے لیے یہی رسمی جملہ بولا اور لکھا گیا کہ ان کی "گراں قدر خدمات "اور "نمایاں خدمات” کے صلے میں انہیں یہ اعزاز دیا گیا لیکن جن چند شخصیات کے لیے گراں قدر خدمات کا لفظ سجتا ہے ان میں سر فہرست نام جناب ارشد انصاری کا ہے کہ وہ پیرا شوٹر نہیں۔۔۔ ان کا ایک طویل صحافتی کیرئیر ہے ۔۔۔۔وہ رپورٹر سے ایڈیٹر بنے ۔۔۔لاہور پریس کلب اور لاہور کے صحافیوں کے حوالے سے تو ان کی خدمات واقعی گراں قدر کی” کسوٹی” پر پورا اترتی ہیں ۔۔۔جناب ارشد انصاری نے جہاں لاہور پریس کلب کو جدت بخشی وہاں کلب ممبران کے لیے اپنے گھر کا وسیلہ بھی بنے ۔۔۔۔جناب پرویز الہی کی پہلی وزارت اعلی اور جناب ارشد انصاری کی پہلی صدارت میں پہلی صحافی کالونی کے خدو خال طے ہوئے ۔۔۔اگلے مرحلے میں 9 ارکان کو پلاٹ ملے ۔۔۔پھر اسی کالونی کے ایف بلاک میں 3سو ارکان کو چھت ملی ۔۔۔2024میں ان کی صدارت میں صحافی کالونی فیز ون سے بھی بڑا کرشمہ ہوا اور فیز ٹو میں لاہور پریس کلب کے 2 ہزار ممبران کو ڈیڑھ دہائی بعد اپنی چھت کی خوش خبری ملی ۔۔۔۔۔یہی نہیں 12سو وہ صحافی بھی خوش نصیب ٹھہرے جو کلب کے ممبرز نہیں تھے ۔۔۔۔۔۔کہہ لیجیے کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز نے وہ کر دکھایا جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ۔۔۔وزیر اطلاعات محترمہ عظمی بخاری بھی اس حوالے سے شاباش کی مستحق ہیں کہ ورنہ ان سے پہلے نگران وزیر اطلاعات عامر میر ،جو خود بھی صحافی ابن صحافی ہیں، مسکن راوی کے نام سے لاہور کلب دشمن منصوبہ ڈیزائن کیا ۔۔۔۔اس منصوبے میں پہلے پہل نیوز روم کو شعبہ صحافت سے ہی خارج کر دیا گیا۔۔۔سرکاری میڈیا کو دیس نکالا دیا گیا۔۔۔اس منصوبے میں ایک اور نقص یہ تھا کہ لاہور پریس کلب کے 1200ارکان مائنس تھے جو پنجاب جرنلسٹس ہائوسنگ فائونڈیشن کے قوانین کی صریح خلاف ورزی تھی۔۔۔۔شومئی قسمت کہ "یار لوگوں” نے اس عیب دار منصوبے پر بھی بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں بانٹیں ۔۔۔۔کاش وہ جناب ارشد انصاری کو تمغہ امتیاز پر بھی اظہار مسرت کر دیتے کہ لاہور پریس کلب کے صدر کا نام صرف صدر ہوتا ہے ۔۔۔۔رہے جناب ارشد انصاری تو وہ بھی انسان ہیں فرشتے نہیں ۔۔۔ان سے سیاسی اختلاف رائے بھی ہو سکتا ہے لیکن اس کے لیے آداب ضروری ہیں ۔۔۔۔مکرر عرض ہےکہ تنقید خوبیوں اور خامیوں کے تجزیے کے بعد اظہار رائے کا نام ہے ۔۔۔یہ پیمانہ نہیں تو یاوہ گوئی ہے ۔۔۔بے ہودگی ہے ۔۔۔۔۔اپنی بات کروں تو میں نے 2024میں بطور نائب صدر جناب ارشد انصاری کے ساتھ کام کیا۔۔۔انہوں نے نا صرف چندہ پیشانی سے اختلاف رائے سنا بلکہ قبول بھی کیا۔۔۔۔۔میں نے 2026 کی فتح پر جناب ارشد انصاری کومبارک باد دیتے ہوئے عرض کی تھی کہ اللہ کریم نے آپ کو بھاری مینڈیٹ سے نوازا ہے ۔۔اب آپ پر پہلے سے زیادہ بوجھ ہے ۔۔۔۔دو روز پہلے بھی تمغہ امتیاز کی مبارک باد دیتے ہوئے گزارش کی کہ قدرت کا ڈیزائین دیکھیے کہ آپ کو راہ جاتے پھر تین بار صدر بنادیا ۔۔فیز ٹو دے دیا اور اب تمغہ امتیاز بھی ۔۔۔میں جناب ارشد انصاری کو ایک بار پھر برادرانہ مشورہ دوں گا کہ اللہ کریم نے آپ کو عزت کے بام عروج پر پہنچا دیا ۔۔۔۔اس سے زیادہ کیا کمال ہو سکتا ہے ۔۔۔؟لاہور پریس کلب کے لیے دو تین کام کر جائیں امر ہو جائیں گے ۔۔۔۔لاہور پریس کلب کو ڈیجیٹل کردیں ۔۔۔۔الیکشن کو بائیو میٹرک پر لے جائیں ۔۔میرٹ پر سکروٹنی کرکے زیادہ سے زیادہ صحافیوں کو میرٹ پر ممبر شپ دیں ۔۔۔اور سب سے اہم اور سب سے پہلے کرنے والا کام صحافی کالونی فیز ٹو کی بیلٹنگ کرکے پلاٹ ممبران کے حوالے کیے جائیں۔۔۔۔کل کس نے دیکھی ہے۔۔۔ آج آپ کے ہاتھ میں ہے اپنے ہاتھ سے کل کا کام بھی کرتے جائیے۔۔۔۔بہر حال جناب ارشد انصاری کو ایک بار پھر تمغہ امتیاز مبارک ہو ۔۔۔۔اللہ کرے لاہور پریس کلب کو یوں ہی خوش خبریاں ملتی رہیں ۔۔۔۔آمین

پچھلی پوسٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پُرامن باہمی طرز زندگی کے عالمی دن 16 مئی 2026 پر پیغام

اگلی پوسٹ

شاہراہِ بھٹو کی باقاعدہ افتتاحی تقریب 23 مئی کو کاٹھور ٹول پلازہ پر ہوگی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
شاہراہِ بھٹو کی باقاعدہ افتتاحی تقریب 23 مئی کو کاٹھور ٹول پلازہ پر ہوگی

شاہراہِ بھٹو کی باقاعدہ افتتاحی تقریب 23 مئی کو کاٹھور ٹول پلازہ پر ہوگی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper