• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پُرامن باہمی طرز زندگی کے عالمی دن 16 مئی 2026 پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 16, 2026
in پاکستان
0
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پُرامن باہمی طرز زندگی کے عالمی دن  16 مئی 2026 پر پیغام
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)پاکستان عالمی برادری کے ساتھ ہم آواز ہو کر پُرامن باہمی طرز زندگی کا عالمی دن منا رہا ہے۔یہ دن ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ایک پُرامن، ہم آہنگ اور متحد معاشرے کی تعمیر کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ملکی سطح پر ایسے سماجی ماحول کی تشکیل جو امن کے فروغ کا باعث ہو بلا شبہ ہماری بصیرت افروز قومی وراثت اور آئینی ذمہ داری ہے۔اس تناظر میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے قومی ترجیحات کی نشاندہی کرتے ہوۓ واضح کیا تھا کہ بحیثیت قوم "ہم قومی اور بین الاقوامی معاملات میں دیانت داری اور منصفانہ طرز عمل کے اصول پر یقین رکھتے ہیں اور اندرون و بیرون ملک امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہیںیہی اصول ہماری قابل فخر قومی شناخت یے اور مزید ہم آہنگ اور متحد قومی و عالمی معاشرے کے قیام کی جانب ہماری جدوجہد کی بنیاد بھی ہے۔حکومت پاکستان پُرامن، روادار اور متحد معاشرے کے قیام کے لیے عملی اقدامات کے لیۓ پُرعزم ہے جہاں ہر شہری بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب با وقار زندگی گزار سکے۔ آئین پاکستان بھی ہر نوعیت بشمول صوبائی، نسلی، فرقہ وارانہ اور علاقائی تعصبات کے خلاف آئینی تحفظ فراہم کرتا یے۔
پاکستان مختلف زبانوں،کثیر الجہتی ثقافتوں، مسالک،اور تہذیبی روایات کا حامل ملک ہے، اور یہ سماجی و انفرادی تنوع پاکستان کی معاشرتی مضبوطی کا مظہر ہے۔ قومی اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے "پیغامِ پاکستان”سمیت مثبت قومی بیانیہ کا مقصد فکری، اور عملی انتہا پسندی کا خاتمہ ہے۔انسانی حقوق کے آئینی تحفظ کے ساتھ ساتھ پالیسی و عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ اسی ضمن میں حکومت نے ’’قومی ایکشن پلان برائے انسانی حقوق‘‘ تشکیل دیا ہے، جس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، بچوں کا تحفظ اور محروم و کمزور طبقات کے حقوق کا فروغ ہے۔ ملک کے پہلے "قومی ایکشن پلان برائے کاروبار و انسانی حقوق‘‘ پر عمل درآمد جاری ہے جس کے ذریعے ذمہ دارانہ کاروباری طرز عمل، مزدوروں کے حقوق کا تحفظ، امتیازی سلوک کے خاتمے اور کاروباری سرگرمیوں سے جڑے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مؤثر ازالے کو فروغ دینا ہے۔ یہ پالیسی اقدامات ایک منصفانہ، مربوط اور مساوی معاشرے کی بنیاد فراہم کرتی ہیں۔حکومت ’’ہیومن رائٹس آگاہی پروگرام‘‘ کے ذریعے بھی جذبہ رواداری اور اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ دے رہی ہے۔مزید برآں،حکومت نے ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ’’قومی کمیشن برائے انسانی حقوق‘‘ کے قیام اور فعالیت میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ صوبوں میں بھی ’’ضلعی انسانی حقوق کمیٹیاں‘‘ قائم کی گئی ہیں تاکہ مقامی سطح پر سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ ان اقدامات کو ’’ٹیکنالوجی کے ذریعے سہولت یافتہ صنفی بنیاد پر تشدد کے تدارک کی قومی حکمتِ عملی‘‘ اور اقلیتی فلاحی فنڈ کے ذریعے مزید تقویت دی جا رہی ہے۔اس تناظر میں حکومت نے ایسے قانونی اصلاحاتی اقدامات بھی متعارف کرائے ہیں جو معاشرے میں مضر رسومات اور تشدد کے خاتمے میں معاون ثابت ہوں گے۔ ان میں ’’آئی سی ٹی گھریلو تشدد کی روک تھام و تحفظ ایکٹ 2026‘‘ ، ’’آئی سی ٹی کم عمری کی شادی کی روک تھام ایکٹ 2025‘‘ اور ’’قومی کمیشن برائے حقوق اقلیت ایکٹ 2025‘‘ پارلیمنٹ سے منظور ہو چکا ہے اور وزارت اس کمیشن کے قیام کے مراحل مکمل کر رہی ہے۔یہ تمام مجموعی اقدامات حکومتِ پاکستان کے اس غیر متزلزل عزم کا مظہر ہیں کہ ایک ایسا متحد، روادار اور پُرامن معاشرہ تشکیل دیا جائے جہاں ہر فرد پُرامن انداز میں عزت، مساوات اور باہمی احترام کے ساتھ زندگی گزار سکے۔میں اپنے نوجوانوں، مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ برداشت، ہمدردی اور رواداری کی اقدار کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔آئیے! ہم مل کر ایسے پاکستان اور ایسی دنیا کی تعمیر کریں جہاں اختلافات اور تقسیم کی جگہ خوشحال اور ہم آہنگ مستقبل یقینی ہو۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعلی مریم نواز شریف کا سابق صوبائی وزیر و پارٹی رہنما ملک ندیم کامران کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper