• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
Advertisement
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

چاند پر پہنچنے والا بھارت ذہنی پستی کا شکار

مرزا اشتیاق بیگ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 30, 2023
in کالمز
0
چاند پر پہنچنے والا بھارت ذہنی پستی کا شکار
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
گزشتہ دنوں بھارت دو خبروں کے حوالے سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا رہا۔ پہلی خبر بھارت کے مشن چندریان
3 کا چاند پر اترنا تھا اور اِس طرح بھارت چاند پر پہنچنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔ ایسے میں جب مشن چندریان 3 کے چاند پر اترنے کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل تھی اور بھارت کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے مبارکباد دی جارہی تھی، اِسی دوران سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک اسکول میں 7 سالہ مسلمان طالبعلم کو خاتون ٹیچر کی ہدایت پر ہندو طلبہ تھپڑ مار رہے ہیں اور ٹیچر کہہ رہی ہے کہ ’’یہ مسلم بچہ ہے، اِسے زور سے تھپڑ مارو۔‘‘ اس دوران بچہ زار و قطار رو رہا ہے۔ بچے کا قصور یہ تھا کہ وہ مسلمان خاندان سے تعلق رکھتا تھا اور اس کا نام محمد التمش تھا۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اسکول ٹیچر ترپتا تیاگی کے خلاف سوشل میڈیا پر ’’شیم آن یو‘‘ کا ٹرینڈ وائرل ہوا اور ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا مگر آخری وقت تک مودی حکومت نے ٹیچر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جو مودی حکومت کی مسلم مخالف پالیسی کا مظہر ہے۔ بچے کے ساتھ اس ہتک آمیز اور وحشیانہ سلوک کے بعد والدین نے بچے کو اسکول سے نکال لیا اور دبائو میں آکر اسکول انتظامیہ سے سمجھوتہ کرلیا۔ مسلمان بچے کے ساتھ ہتک آمیز سلوک پر مودی کی بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں نے واقعہ کی شدید مذمت کی جبکہ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’یہ بی جے پی کا پھیلایا ہوا وہ مٹی کا تیل ہے جس نے بھارت کے کونے کونے میں آگ لگادی ہے، بچے بھارت کا مستقبل ہیں، انہیں نفرت نہیں محبت سکھانی ہے۔‘‘ اِسی طرح بالی ووڈ اداکارہ اور کانگریس رہنما ارمیلا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس پر تحریر ہے کہ ’’شیم آن یو ترپتا تیاگی، تم انسانیت کے نام پر کلنک اور ذہنی طور پر بیمار ہو، ایسے لوگوں کو بچوں کے ارد گرد بھی نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی انہیں ٹیچر جیسا مقدس مقام دیا جانا چاہئے۔‘‘
بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک پہلی بار نہیں ہوا بلکہ مودی کی بی جے پی حکومت میں مسلم دشمنی کے واقعات متواتر پیش آرہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ’’اللہ اکبر‘‘ کا ٹاپ ٹرینڈ اس وقت چلا جب ایک باحجاب مسلمان بھارتی لڑکی مسکان نے ہندوئوں کے نعرے جے شری رام کے جواب میں ’’اللہ اکبر‘‘ کا نعرہ لگایا اور وہ مزاحمت کی علامت بن گئی۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آیا تھا جس میں ایک نہتی مسلمان لڑکی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کے خلاف نعرہ بلند کرتے ہوئے نقاب کے حق میں آواز بلند کی اور اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔ واضح رہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں حجاب پہننے والی مسلمان طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔ نعرہ لگانے والی مسکان کا کہنا تھا کہ وہ کالج جارہی تھی کہ ہندو انتہا پسندوں نے اس کا راستہ روکا اور جے شری رام کے نعرے لگائے جس کے جواب میں انہوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا۔ مسکان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں وائرل ہوئی اور سوشل میڈیا صارفین نے مسکان کو مزاحمت کی علامت قرار دیا۔
بچے کسی بھی ملک کا مستقبل ہوتے ہیں اور انہیں نفرت نہیں محبت کا سبق دینا چاہئے۔ بھارت میں خاتون اسکول ٹیچر کا معصوم بچوں کے ذہنوں میں تعصب کا زہر گھولنا اور اسکول جیسے مقدس مقام کو نفرت کے بازار میں تبدیل کرنا کسی بھی استاد کیلئے باعث شرم اور استاد کے نام کی توہین ہے۔ معصوم مسلمان بچے کے ساتھ ناروا سلوک یہ ظاہر کرتا ہے کہ خاتون ہندو ٹیچر کے اندر اسلام مخالف کتنی نفرت بھری ہوئی ہے ، حالیہ واقعہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف پھیلائی جانے والی نفرت کا نتیجہ ہے۔ مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مسلمانوں کے خلاف پھیلائے ہوئے تعصب اور فرقہ واریت کے زہر نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔پاکستان نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ پیش آنے والے متعصبانہ سلوک کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے مگر افسوس ہے کہ اُسے عالمی سطح پر کوئی حمایت حاصل نہیں ہوئی جو مغرب کی منافقانہ پالیسی کا مظہر ہے۔
نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے مسلمانوں کے خلاف ریاستی سطح پر نفرت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور بھارت کی سرزمین مسلمانوں پر تنگ کردی گئی ہے ۔ آئے روز اس طرح کے اسلام مخالف واقعات پیش آرہے ہیں۔ ایک طرف جہاں نام نہاد ’’شائننگ انڈیا‘‘ چاند پر اترکر دنیا پر اپنی بالادستی کے دعوے کررہا ہے، وہاں دوسری طرف بھارت میں معصوم مسلمان بچوں کو محض مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنانا بھارت کی اخلاقی اور ذہنی پستی کو ظاہر کرتا ہے جس سے چاند پر پہنچنے والے نام نہاد بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
پچھلی پوسٹ

پاکستان یورپی یونین کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ،نگران وزیرصحت

اگلی پوسٹ

انٹرا پارٹی الیکشن کیس،پی ٹی آئی نے جواب جمع کرادیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
انٹرا پارٹی الیکشن کیس،پی ٹی آئی نے جواب جمع کرادیا

انٹرا پارٹی الیکشن کیس،پی ٹی آئی نے جواب جمع کرادیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

وفاقی اردو یونیورسٹی: قاوائس چانسلر اور رجسٹرارکے  غیر قانونی اقدامات ؛یونیورسٹی  باپ کی جاگیر  میں  تبدیل

وفاقی اردو یونیورسٹی: قاوائس چانسلر اور رجسٹرارکے غیر قانونی اقدامات ؛یونیورسٹی باپ کی جاگیر میں تبدیل

نور مجسم سرور کائنات دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم جب اس دنیا میں ائے تو تمام عالم نور سے جگمگا اٹھا۔

نور مجسم سرور کائنات دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم جب اس دنیا میں ائے تو تمام عالم نور سے جگمگا اٹھا۔

جواخبارات اور ٹی وی چینل بند ہوچکے ہیں ان کے سرکاری اشتہارات بند کیے جائیں گے، صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا جلد اجراء یقینی بنائیں گے، مرتضی سولنگی

جواخبارات اور ٹی وی چینل بند ہوچکے ہیں ان کے سرکاری اشتہارات بند کیے جائیں گے، صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا جلد اجراء یقینی بنائیں گے، مرتضی سولنگی

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع فرینڈز آف کشمیر  کے زیراہتمام بھارت کیخلاف احتجاج ۔

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع فرینڈز آف کشمیر کے زیراہتمام بھارت کیخلاف احتجاج ۔

وفاقی اردو یونیورسٹی میں  ایک اور بڑا  اسکینڈل:قائمام وائس چانسلر نے اختیارات اور یونیورسٹی قانون سے تجاوز  کرتے ہوئے "نان ٹیچنگ” اسٹاف کی بڑی تعداد می تقرریاں کرکے، سرکاری ملازمت کے نام پر کروڑوں روپے "دیہاڑی” لگالی

کھیل لوگوں کے درمیان دوستی کے فروغ کا ذریعہ ہے ، چینی صدر

کھیل لوگوں کے درمیان دوستی کے فروغ کا ذریعہ ہے ، چینی صدر

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کا روزنامہ جنگ زیادہ سے زیادہ آٹھ صفحات تک سمٹ گیا

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کا روزنامہ جنگ زیادہ سے زیادہ آٹھ صفحات تک سمٹ گیا

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں ، نگراں وزیراعظم

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں ، نگراں وزیراعظم

دبئی‘ دنیا کی پہلی زیر آب مسجد کی تعمیرکا آغاز

دبئی‘ دنیا کی پہلی زیر آب مسجد کی تعمیرکا آغاز

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر اور اور نااہل انتظامیہ اپنی عیاشیوں کے لئے طلباء ثم فیسوں میں اضافے کر دیا

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر اور اور نااہل انتظامیہ اپنی عیاشیوں کے لئے طلباء ثم فیسوں میں اضافے کر دیا

میاں طارق جاوید

ہماری ویب سائٹ پر تازہ ترین خبریں حاصل کریں۔

ہمیں فالو کریں

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل

تازہ ترین خبریں۔

اقتدار ملا تو اولین ترجیح عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہو گی،نواز شریف

اقتدار ملا تو اولین ترجیح عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہو گی،نواز شریف

ستمبر 24, 2023
ترک صدر کا سیاحوں پر حملے کرنے والوں کو سزا دینے کا اعلان

ترک صدر کا سیاحوں پر حملے کرنے والوں کو سزا دینے کا اعلان

ستمبر 24, 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper