• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل افیئرز انڈیا

وساکھی میلہ اور 326 ویں خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے 6 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے Sikh pilgrims

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 10, 2025
in انڈیا, پاکستان
0
وساکھی میلہ اور 326 ویں خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے 6 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے Sikh pilgrims
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور۔(نمائندہ خصوصی):وساکھی میلہ اور 326 ویں خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے جمعرات کو 6ہزار سےزیادہ سکھ یاتری بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ۔ وزیر مملکت مذہبی امور کھیل داس کوہستانی ، صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ ،سیکرٹر ی متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر، اراکین صوبائی اسمبلی سونیا عاشر، بابا فلیبوس اور پاکستان سکھ گورودوارہ بندھک کمیٹی کے ممبران سردار ستونت سنگھ، سردار تارا سنگھ، سردار ڈاکٹر ممپال سنگھ، ستونت کور و دیگرنے سکھ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا ۔وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کیسو مل کھیل داس کوہستانی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ6751 سکھ یاتری پاکستان پہنچ چکے ہیں ،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کے احکامات کے مطابق یاتریوں کی بہترین مہمان نوازی کی جا رہی ہے ،یہ اولیا اور صوفیا کی دھرتی ہے ،یہ امن کی دھرتی ہے، اس سے سب پیار کرتے ہیں اور ہم سب نے مل کر یہاں امن قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہبِ ایک دوسرے کے احترام کادرس دیتے ہیں، رمضان کے مقدس مہینے میں اقلیتوں نے افطار ڈنرز کا اہتمام کیا،اسی مہینے ہولی آئی تو میں نے اپنے لوگوں سے کہا کہ رمضان کا احترام کیا جائے،ہندوبرادری نے مسلمانوں کے رمضان کا احترام کیا اورمغرب کے بعد ہولی کا تہوار مندر میں منایا گیا،اس طرح کا احترام و ہم آہنگی صرف پاکستان میں ہی ملتا ہے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی کاوش سے اس مرتبہ یاتریوں کی  بڑی تعداد پاکستان پہنچ رہی ہے ،وزیراعلی پنجاب کے اقدامات سے ٹورازم میں 72 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے ، اس معاہدہ کے تحت 6751 یاتریوں کو ویزے جاری کئے گئے ،رواں برس پاکستان آ نے والے بھارتی یاتریوں کی تعداد معمول سے زیادہ ہے،جس کیلئے طے شدہ شیڈول کو تبدیل کرکے یاتریوں کے جتھہ کو دوگرپوں میں تقسیم کیا گیا ہے،پہلا گروپ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہو گا جبکہ دوسرے گروپ کو گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور روانہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یاتری13 اپریل کو گوردوارہ سچا سودا فاروق آ باد کی یاترا کے بعد واپس ننکانہ صاحب میں قیام کریں گے،14 اپریل کو وساکھی میلہ کی مرکزی تقریب گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہو گی،15 اپریل کو ننکانہ آنے والا گروپ گردوارہ دربار صاحب کرتار پور روانہ ہوگا،دوسرا گروپ گردوارہ پنجہ صاحب کی یاترا کے لیے حسن ابدال روانہ ہوگا،ایک روز قیام کے بعد 17 اپریل کو سکھ یاتریوں کے دونوں گروپ گرودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور پہنچیں گے،دونوں گروپ اپنے شیڈول کے مطابق اپنا سفر جاری رکھیں گے،گورودوارہ روہڑی صاحب ایمن اباد کی یاترا بھی کریں گے ،امید ہے یاتری واپسی پر پاکستان سے حسین یادوں کے ساتھ رخصت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کیلئے رہائش،میڈیکل اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں،گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب ، گوردوارہ پنجہ صاحب و دیگر کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنزسیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو پاکستان میں قیام،لنگر، ٹرانسپورٹ، میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔وفاقی وزارت مذہبی امور اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی درخواست پرشیڈول سے3751 زائد ویزے یاتریوں کو خصوصی طور پر جاری کئے گئے،یاتری دورہ مکمل ہونے پر19 اپریل کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہو ں گے۔جتھہ لیڈر رویندر سنگھ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اتنی بڑی تعداد میں ویزے جاری کر کے سکھ قوم کے دل جیت لئے ہیں،پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ،دنیا بھر کے سکھ پاکستان آنا چاہتے ہیں ،پاکستان میں بہت عزت اور احترام ملتا ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی یاتری ،امرتسر ،ہریانہ ،اتر پردیش،دہلی و دیگر 11 بھارتی ریاستوں سے پاکستان پہنچے ہیں۔

پچھلی پوسٹ

خان کے ’’ہمدرد دشمن‘‘

اگلی پوسٹ

حج 2025 سے قبل سعودی عرب میں 18,000 سے زائد غیر قانونی افراد گرفتار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
حج 2025 سے قبل سعودی عرب میں 18,000 سے زائد غیر قانونی افراد گرفتار

حج 2025 سے قبل سعودی عرب میں 18,000 سے زائد غیر قانونی افراد گرفتار

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper