لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بچوں کی پرورش اور کردار سازی میں والدین کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام والدین کو ڈھیروں سلام پیش کیا اور انکی قربانیوں، محبت اور بچوں کی زندگی میں ان کے کردار کو سراہا۔ والدین کے عالمی دن (Global Day of Parents) پراپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ والدین کے احترام، حقوق اور ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی نعمت والدین ہیں۔والدین کی محبت، دعائیں اور رہنمائی بچوں کے لیے سب سے قیمتی اثاثہ ہوتی ہے۔ زندگی میں ہر کامیابی اپنے والدین کی بدولت حاصل کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ میری والدہ اوروالد قائد محمد نواز شریف نے ہمیشہ غریب اور نادار افراد کی خدمت کی تلقین کی۔ چیف منسٹرپنجاب کا عہد سنبھالا تو میرے والد محمد نواز شریف نے سب سے زیادہ حوصلہ افزائی کی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بچوں کی پرورش اور کردار سازی میں والدین کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلی نے تمام والدین کو ڈھیروں سلام پیش کیا اور انکی قربانیوں، محبت اور بچوں کی زندگی میں ان کے کردار کو سراہا۔ والدین کے عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلی نے کہا کہ والدین کے احترام، حقوق اور ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔دنیا کی سب سے بڑی نعمت والدین ہیں۔والدین کی محبت، دعائیں اور رہنمائی بچوں کے لیے سب سے قیمتی اثاثہ ہوتی ہے۔ زندگی میں ہر کامیابی اپنے والدین کی بدولت حاصل کی۔ انہوںنے کہا کہ میری والدہ اوروالد محمد نواز شریف نے ہمیشہ غریب اور نادار افراد کی خدمت کی تلقین کی۔ چیف منسٹرپنجاب کا عہدہ سنبھالا تو میرے والد محمد نواز شریف نے سب سے زیادہ حوصلہ افزائی کی۔
