• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسلام آباد میں عید قربان کے بعد بار بی کیو پارٹیوں کا رجحان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 31, 2026
in پاکستان
0
اسلام آباد میں عید قربان کے بعد بار بی کیو پارٹیوں کا رجحان
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید کے تہوار کا ماحول برقرار ہے اور شہری قربانی کے گوشت سے باربی کیو پارٹیوں کے ذریعے روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ اہل خانہ گھروں کے لانز اور چھتوں سے لے کر فارم ہاؤسز اور نجی مقامات تک بار بی کیو پارٹیوں میں مصروف ہیں جن میں رشتہ داروں، دوستوں اور پڑوسیوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ گرلڈ بیف اور مٹن کی تیز خوشبو ہر جگہ محسوس کی جا سکتی ہے کیونکہ لوگ قربانی کے گوشت سے تیار کردہ روایتی پکوانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے پارٹیوں میں مصروف ہیں۔مشہور باربی کیو آئٹمز میں تکے، سیخ کباب، گرلڈ بیف، مٹن اور کوئلوں پر تیار کی جانے والی دیگر کئی روایتی ڈشز شامل ہیں۔ اسلام آباد کے بہت سے رہائشیوں نے کہا ہے کہ ان اجتماعات کا تسلسل قربانی کے گوشت کی کثرت اور عید کی رسمی تعطیلات کے علاوہ اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش کی عکاسی ہے۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے سیکٹر I-8 کے رہائشی دانیال نے کہا کہ اگرچہ عید تعطیلات ختم ہو رہی ہیں لیکن خاندانوں اور دوستوں میں اتحاد کا جذبہ اب بھی پروان چڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ باربی کیو کے یہ اجتماعات اپنے پیاروں کو اکٹھے کرنے، مل بیٹھ کر کھانا کھانے اور عیدالاضحیٰ کی برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔دانیال نےکہا کہ میں بھی شام کے بعد دوستوں کے ساتھ باربی کیو کا منصوبہ بنا ر ہا ہوں جو دارالحکومت میں عید کے بعد کی سماجی تقریبات کے جاری رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔فوڈ سپلائی کرنے والوں اور کوئلہ فروشوں نے بھی کاروبار میں اضافہ کا کہا ہے۔سیکٹر I-8 کے ایک دکاندار رضا نے اے پی پی کو بتایا کہ کوئلہ اور باربی کیو کی دیگر مصنوعات کی فروخت عید کے دن سے مستحکم ہے اور اب بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ باربی کیو کے لوازمات بشمول کوئلہ، سیخیں اور گرلنگ میٹریل کی مانگ مسلسل زیادہ رہی ہے کیونکہ لوگ بار بی کیو پارٹیوں کی میزبانی کرتے ہیں اوراہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ باہر کے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ اب بھی گھر اور بیرونی مقامات پر باربی کیو گیٹ ٹوگیدرز کا اہتمام کر رہے ہیں جو عید کے بعد بھی فروخت کو مستحکم رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ اس رجحان کو چھوٹے دکانداروں نے خوش آئند قرار دیا ہے کیونکہ عید کا تہوار کاروبار کیلئے بہتر مواقع فراہم کرتا ہے۔بار بی کیو پارٹیوں میں نوجوان سب سے زیادہ جوش و خروش سے شرکت کر رہے ہیں جو شام کے کھانے اور سماجی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں ۔سیکٹر G-6 میں رہائش پذیر ایک یونیورسٹی کی طالبہ تابندہ نے کہا کہ یہ اجتماعات معمول کی زندگی سے خوش آئند وقفہ اور آرام دہ بیرونی ماحول میں دوستوں کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دوستوں کے ساتھ بار بی کیو کے لیے اختتام ہفتہ کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ ایک مصروف ہفتے کے بعد آرام کرنے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے۔یہ غیر رسمی اجتماعات سماجی روابط کو مضبوط بنانے اور عیدالاضحیٰ کی حقیقی روح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں جن کا مرکز اشتراک، سخاوت اور اتحاد پر ہے۔

پچھلی پوسٹ

خراب سے سی۔دروازے رسیوں باندھے ہوئے ۔غلیظ باتھ روم ۔پاکستان ریلوے کی بہترین سروس ۔عوام خوار ۔وزیر کے مزے

اگلی پوسٹ

تمباکو کی مصنوعات صحت اور معیشت کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہیں۔ محترمہ فرح عظیم شاہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
تمباکو کی مصنوعات صحت اور معیشت کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہیں۔ محترمہ فرح عظیم شاہ

تمباکو کی مصنوعات صحت اور معیشت کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہیں۔ محترمہ فرح عظیم شاہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper