پشاور( نمائندہ خصوصی) چارسدہ کی معروف مذہبی شخصیت، سابق رکن صوبائی اسمبلی اور شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت پر تحقیقات جاری ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق مولانا ادریس پر حملے میں 9 ایم ایم
پستول استعمال کیا گیا، مولانا ادریس پر فائرنگ مسلح حملہ آوروں نے کی اور کل 4 افراد حملے میں ملوث نکلے۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق دو افراد نے ریکی اور دیگر نے سہولت کاری کی، گھر سے مدرسے کے درمیان 2 کلو میٹر فاصلہ تھا، قبرستان کے قریب حملہ آوروں نے ریکی کی۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق مرکزی حملہ آور کی نشاندہی ہوگئی، عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔مولانا محمد ادریس کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا ہے ان کے قتل کی زمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کی ہے

