اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایندھن کی سبسڈی اور کفایت شعاری سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے فیول سبسڈی کے اقدام پر پیشرفت اور وزیر اعظم کے کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل درآمد کا
جائزہ لیا۔نائب وزیراعظم نے ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کےلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزیر مملکت برائے خزانہ، وفاقی سیکرٹریز برائے پٹرولیم اور آئی ٹی کے علاوہ صوبائی محکموں اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

