لاہور( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اتوار کو یہاں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے گھر گئے اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے
سپیکر پنجاب اسمبلی اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

