• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

المِرصاد پاکستان کے خلاف افغان طالبان کا منظم پروپیگنڈا پلیٹ فارم ہے،سی ایس ایس پی آر رپورٹ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 26, 2026
in پاکستان
0
المِرصاد پاکستان کے خلاف افغان طالبان کا منظم پروپیگنڈا پلیٹ فارم ہے،سی ایس ایس پی آر رپورٹ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):لاہور کی یونیورسٹی آف لاہور کے سنٹر فار سیکیورٹی، اسٹریٹیجی اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس ایس پی آر)کی جانب سے کی گئی ایک جامع تحقیق میں افغان میڈیا آئوٹ لیٹ المِرصاد کو افغان طالبان کے انٹیلیجنس نظام کا ایک منظم پروپیگنڈا پلیٹ فارم قرار دیا گیا ہے۔تحقیق کے مطابق یہ پلیٹ فارم پاکستان کے خلاف منظم اور جدید نوعیت کے بیانیے تیار کرتا ہے، جن کا مقصد ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانا اور ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کو کمزور کرنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں قائم ہونے والا المِرصاد کوئی آزاد میڈیا ادارہ نہیں بلکہ ایک پیشہ ور اور مربوط انفارمیشن وارفیئر ٹول ہے، جو طالبان قیادت سے منسلک مرکزی کنٹرول کے تحت کام کرتا ہے۔ اس کا مقصد نظریاتی جنگ کے ذریعے ایسے بیانیے تشکیل دینا ہے جو طالبان حکومت کی حمایت کریں اور پاکستان کو غیر معتبر ثابت کریں۔سی ایس ایس پی آر کی تحقیق کے مطابق اس پلیٹ فارم کی ڈیجیٹل حکمتِ عملی کئی پرتوں پر مشتمل ہے، جس میں انگریزی، اردو، پشتو، عربی، دری اور ہندی سمیت متعدد زبانوں میں مواد تیار کیا جاتا ہے۔المِرصاد ٹیلیگرام، ایکس، واٹس ایپ اور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز پر جدید ترسیلی طریقے استعمال کرتا ہے جبکہ شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے زیادہ موثر بنانے کیلئے مصنوعی ذہانت سے چلنے والی تکنیکس بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔تحقیق کی ایک اہم دریافت یہ ہے کہ پلیٹ فارم مذہب کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے۔ المِرصاد مبینہ طور پر اسلامی تصورات کو مسخ کر کے عسکریت پسند تشدد کو مذہبی فریضہ ظاہر کرتا ہے جبکہ پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کو غیر قانونی قرار دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پلیٹ فارم شدت پسند گروہوں کیلئے قوتِ محرکہ کا کردار ادا کرتا ہے، خاص طور پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کو جائز قرار دینے اور طالبان و ٹی ٹی پی کے درمیان تعلقات کو چھپانے میں۔ مزید برآں تحقیق کے مطابق المِرصاد نفسیاتی اور جذباتی دائو پیج کے ذریعے پاکستان خصوصاً پشتون اور بلوچ علاقوں میں نسلی اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم عالمی سطح پر مسلم مسائل جیسے غزہ کی صورتحال کو بھی استعمال کرتا ہے تاکہ نوجوانوں کو متحرک کیا جا سکے اور وسیع تر اسلامی بیانیے میں پاکستان مخالف جذبات شامل کئے جا سکیں۔سی ایس ایس پی آر کی رپورٹ اس بات کی بھی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ پلیٹ فارم طالبان کی اپنی اندرونی پالیسیوں، جیسے شہری آزادیوں پر پابندیوں پرخاموشی اختیار کئے ہوئے ہے جبکہ من گھڑت کہانیوں، سازشی نظریات اور اشتعال انگیز دعوئوں کے ذریعے پاکستان کو غیر اخلاقی اور غیر اسلامی ریاست کے طور پر پیش کرتا ہے۔داخلی عدم استحکام سے بڑھ کر یہ رپورٹ خبردار کرتی ہے کہ المِرصاد بیرونی سطح پر بھی ایسے پیغامات پھیلاتا ہے جن کا مقصد پاکستان کے علاقائی شراکت داروں خصوصا چین کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے۔آخرکارسی ایس ایس پی آرکی تحقیق المِرصاد کو صحافت یا تجزیہ نہیں بلکہ ایک منظم پروپیگنڈا ہتھیار قرار دیتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پلیٹ فارم دہشت گردی اور انفارمیشن وارفیئر کے امتزاج کی نمائندگی کرتا ہے، جسے حقیقت کو مسخ کرنے، تشدد کو جائز قرار دینے اور پاکستان کو علاقائی و عالمی سطح پر تنہا کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔سی ایس ایس پی آر کے نتائج اس اہم حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں کہ المِرصاد نہ صحافت ہے اور نہ تجزیہ بلکہ ایک منظم پروپیگنڈا مشین ہے، جس کا مقصد حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا، عوامی رائے کو متاثر کرنا، لوگوں کو شدت پسندی کی طرف مائل کرنا اور طالبان کے ناپاک عزائم کو آگے بڑھانا ہے۔المِرصاد درحقیقت دہشت گردی اور انفارمیشن وارفیئر کے گٹھ جوڑ کی نمائندگی کرتا ہے، جہاں پروپیگنڈا کو نہ صرف رائے عامہ پر اثر انداز ہونے بلکہ تشدد کو جواز فراہم کرنے، حمایت حاصل کرنے اور ہدف بنائے گئے ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

پچھلی پوسٹ

پہلگام واقعہ پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا، پاکستان نے بھارتی بلیم گیم کا بھرپور اور موثر جواب دیا، عطاء اللہ تارڑ

اگلی پوسٹ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آمد، مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آمد، مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آمد، مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper