اسلام آباد۔(شوہر رپورٹر شوہر ڈیسک):ابھرتے ہوئے گلوکار و اداکار جعفر جیکسن کی فلم ’’مائیکل‘‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 2026 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہ فلم جعفر جیکسن کے لیجنڈری چچا مائیکل جیکسن کی سوانح حیات پر مبنی ہے۔ اس پیشرفت سے پہلےجعفر جیکسن نے چینجنگ پرسیپشن انیشیٹو کے حصے کے طور پر فروری 2020 میں پاکستان کا دورہ کیا، جہاں ان کی میزبانی پاکستانی کاروباری شخصیت سید ذیشان شاہ نے کی۔10 روزہ دورے کے دوران جعفر جیکسن اور ذیشان شاہ نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی
سمیت اہم شہروں کا دورہ کیا۔ اسدورے میں ثقافتی تبادلے اور براہ راست روابط کے ذریعے پاکستان کے مثبت عالمی امیج کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وفد نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد جیسے معروف اداروں کے طلباء سے بات چیت کی جبکہ لاہور شہر اور کراچی میں لیاری سمیت تاریخی اور کمیونٹی مقامات کا بھی دورہ کیا۔ون ہومز کے چیئرمین ذیشان شاہ نے پاکستان کے بارےمیں بین الاقوامی تاثرات کی تشکیل میں عوام سے عوام کے رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔جعفر جیکسن نے اپنے قیام کے دوران پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی اور ملک میں مستقبل میں تخلیقی تعاون میں دلچسپی ظاہر کی۔ یہ دورہ ثقافتی سفارت کاری کی ایک اہم مثال تھا، جس نے نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کیا بلکہ بین الاقوامی تعاون کے نئے دروازے بھی کھولے۔
