اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):جاز ورلڈ نے ایفی ایوارڈز 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر سات ایوارڈز اپنے نام کر لیے جو اس کے ڈیجیٹل پورٹ فولیو کی بڑھتی ہوئی وسعت اور پاکستان میں ایک مربوط ’’سروس کمپنی‘‘ کے طور پر اس کے ارتقاء کی عکاسی کرتا ہے۔ایوارڈز مختلف کیٹیگریز اور بزنس شعبوں میں حاصل کیے گئےجن میں جاز کیش کے لیے دو ایوارڈز ، کارپوریٹ ریپوٹیشن کیٹیگری میں ’’ٹیپ پے‘‘ کے لیے سلور ایوارڈ اور فنانس کیٹیگری میں ’’ڈونیٹ اے میل‘‘ کے لیے برانز ایوارڈشامل ہیں ۔اسی طرح ’’فکر فری‘‘ مہم نے سوشل میڈیا اور
انشورنس کیٹیگریز میں دو گولڈ ایوارڈز حاصل کیے۔جاز کے *699# ’’میک یور اون بنڈل‘‘ کو ٹیلی کام کیٹیگری میں سلور ایوارڈ دیا گیاجبکہ موبی لنک بینک کی ’’انویزیبل ہیئرز‘‘ مہم کو سوشل گڈ میں برانز اور پرائس رسپانس کریٹیکل پِیوٹ کیٹیگری میں سلور ایوارڈ ملا۔جاز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم نے اس کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزازات نہ صرف مارکیٹنگ میں عمدگی کی علامت ہیں بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہیں کہ ادارہ ٹیلی کام، فِن ٹیک، بینکنگ، انشورنس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں ایک مربوط سروس ماڈل کی جانب بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر مہم کا مقصد پاکستان میں عوام کے لیے بہتر زندگی کے مواقع پیدا کرنا، حقیقی مسائل کا حل فراہم کرنا اور بڑے پیمانے پر قدر پیدا کرنا ہے۔یہ کامیابی جاز ورلڈ کی اس سابقہ کارکردگی کے تسلسل میں ہے جس میں اسے ایفی ایوارڈز 2025 میں 11 اعزازات کے ساتھ’’مارکیٹر آف دی ایئر‘‘ کا اعزاز بھی حاصل ہوا تھا جو اس کے مسلسل بہترکارکردگی کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔

